Connect with us

پاکستان

سیکرٹری ہاوسنگ کا اسکائی گارڈن اور گرین انکلیو ون کا دورہ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

muhammad mahmood

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سیکرٹری وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے دو اہم منصوبہ جات سکائی گارڈن اور گرین انکلیو ون کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سکائی گارڈن میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ٹیکنیکل ٹیم کو واضح ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد کام مکمل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالے مذاکرات کے بعد ایران نے ہم سے رابطہ کیا، وہ بےتابی سے ڈیل چاہتا ہے، ٹرمپ

انہوں نے واضح کیا کہ الاٹیز کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، لہٰذا موضع کٹھار فیز ون کے کم از کم دو ہزار پلاٹس کی پوزیشن فراہم کریں ۔اور تمام ضروری سہولیات بجلی پانی گیس سیکیورٹی بھی مہیا کریں ۔

بعد ازاں سیکرٹری ہاوسنگ نے گرین انکلیو ون کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں منصوبے کو درپیش امور، درکار وسائل اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

خاص طور پر ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت کی کے گرین انکلیو ون میں JV پارٹنر سے قانون کے مطابق معاملات طے کریں ۔JV پارٹنرز ک بھی تاکید کی گئی کہ جلد از جلد ترقیاتی کام کو جلد شروع کیا جائے ۔ انہوں نے شفافیت کو یقینی بنانے اور بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بانی کی آنکھ کےعلاج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرین انکلیو ون منصوبے پر فوری پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور اسے جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں جدید معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنا کر عوام کا اعتماد بحال رکھا جائے گا، اور تمام وسائل کو بروئے کار لا کر ان منصوبوں کو ایک مثالی رہائشی ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pm shahbaz sharif pm shahbaz sharif
پاکستان10 منٹس ago

پاکستان کی خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری، وزیر اعظم سعودی عرب، آرمی چیف ایران پہنچ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب...

BOP CEO Zafar Masud BOP CEO Zafar Masud
پاکستان3 گھنٹے ago

بینک آف پنجاب کا بڑا فیصلہ: ظفر مسعود ایک سال مزید سی ای او برقرار

لاہور(صدائے سچ نیوز) بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ظفر مسعودکے بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعیناتی...

lebonan. lebonan.
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 9 افراد جاں بحق، حزب اللّٰہ کا 40 راکٹ داغنے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی لبنان میں جارحیت جاری ہے، جنوبی علاقوں میں فضائی اور ڈرون حملوں میں 9...

iran-uses-china-satellite iran-uses-china-satellite
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران نے جنگ کے دوران چینی سیٹلائٹس کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران نےچینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ چاہتے ہیں اور نہ ہی عدم...

hamid mir hamid mir
پاکستان10 گھنٹے ago

ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہشمند، مگر انہوں نے شرط بھی رکھی ہے، حامد میر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان10 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آگیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران و لبنان سے جنگ بندی پر اسرائیلی عوام ناراض، نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں حالیہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے پر...

pm-visit pm-visit
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم  آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اورترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے

اسلام آباد (صداۓسچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب،قطر اورترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے،دوطرفہ تعلقات،علاقائی...

load-shedding load-shedding
پاکستان11 گھنٹے ago

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

لاہور (صداۓ سچ نیوز) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہرآگیا ہےخصوصاً لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران...

Trending