تازہ ترین
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 9 افراد جاں بحق، حزب اللّٰہ کا 40 راکٹ داغنے کا دعویٰ
بیروت (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی لبنان میں جارحیت جاری ہے، جنوبی علاقوں میں فضائی اور ڈرون حملوں میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لبنانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق 5 افراد جنوبی لبنان کے قصبے انصاریہ جبکہ 4 قدمس کے علاقے میں اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے، اسرائیلی نے بیروت میں گاڑیوں کو بھی ٹارگٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے جنگ کے دوران چینی سیٹلائٹس کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کی دریائے زہرانی کے رہائشیوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقوں میٹولا، کفر گیلادی اور کریات شمونا پر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے راکٹ حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی، ایرانی صدر
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے 1 گھنٹے کے دوران 40 راکٹ داغے۔
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مزید کئی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں بنتِ جبیل، محمودیہ، مجدل، قلیلہ، زبقین اور یاطر شامل ہیں، جبکہ انصاریہ اور قدمس میں ہونے والے حملوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے صیدا کے ضلع میں واقع الببلیہ کے علاقے کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور فضائی حملہ قلیلہ میں کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

