Connect with us

پاکستان

جب زمین کی قیمت انسان کی قیمت سے بڑھ جائے

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group

تحریر: تنویر حسین

مجھے یہ جملہ لکھتے ہوئے بہت اذیت ہو رہی ہے ,لیکن کیا کروں میرے دل و دماغ میں وہ قیامت کے مناظر ہیں جو میری روح کو بھی زخمی کئیے جاتے ہیں۔ آج بری امام کی بستی اسلام آباد پولیس کے محاصرے میں ہے۔ بجلی پچھلے آٹھ گھنٹوں سے بند کر دی گئی ہے۔ پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوبا ہؤا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی سے بری امام جانے کا راستہ بند کیا گیا ہے۔ خواتین ، بچوں اور بوڑھوں کو پیدل گھر جانے کی بمشکل اجازت دی جا رہی ہے

آپ تصور کریں کہ گزشتہ رات جو لوگ اپنے گھروں میں سوئے ہوئے تھے ، آج کی رات وہ بے سرو سامان بچوں کے ساتھ اپنے گھروں کے ملبے پہ ماتم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ چند گھنٹوں میں بے گھر ہو جائیں گے۔ یہ وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن 27 کا ٹریلر ہے۔ جو متاثرین اسلام آباد کی تباہی سے شروع ہوا ہے۔ اور اس فلم کا ڈائیریکٹر وزیر داخلہ محسن نقوی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا نام آگ بجھانے والوں میں ہوگا

نہ جانے کیوں یہ بات میرے ذہن میں گردش کر رہی ہے، کہ اس ملک کے تقریباً سبھی محسنوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ویسا ہی بری امام سرکار کے مکینوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ جنہوں نے اپنے آباؤ اجداد کی زمینیں وفاقی دارالحکومت کے قیام کے لئے قربان کیں۔ مگر آج ان کی اولادوں کو چند گھنٹوں کی وارننگ سے گھروں سے نکال کر ان کے آشیانوں کو مسمار کر دیا گیا ۔ بارہ گھنٹے جاری رہنے والا آپریشن رات دس بجے رکا ۔ امکان ہے کہ صبح دوبارہ شروع ہو گا۔

شاید ہی دنیا کا کوئی ملک ہو جو اپنے شہریوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا رکھے۔ جس طرح بری امام کے مکینوں کو چند گھنٹوں میں طاقت کے زور پر گھروں سے باہر نکالا گیا ہو۔ اور ان کے بچوں کے سامنے ان کے سائبان زمین بوس کیے گئے ہوں۔ یقیناً جب زمین کی قیمت انسان کی قیمت سے بڑھ جائے تو پھر انسان انسانیت اور جذبات و احساسات سے محروم ہو جاتا ہے ۔ اس کا مشاہدہ آپ بری امام میں کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چراغِ کربلا کی روشنی میں تہران کی ایک رات

اس وقت بری امام کے مکینوں کے لئے حکومت کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔ اب ان کی فریاد اور اہ یقیناً بارگاہ الٰہی کے دربار پر دستک دے گی۔ انتطار کریں کس طرح برق چمکتی ہے۔ ایک بات طے ہے۔خدا ظلم کو پسند نہیں کرتا اور ظالموں کا پیچھا کرتا ہے۔ کربلا میں دنیاوی منصب کی لالچ میں خانوادہ رسول ص کو شہید کیا گیا۔ مگر ان ظالموں کو وہ منصب نصیب نہیں ہوئے جن کے لئے انہوں نے ظلم کئے۔ اور امیر مختار نے ان سب سے انتقام لیا۔ معاملہ کسی اور کے دربار میں ہے۔ وہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان26 منٹس ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین41 منٹس ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین51 منٹس ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین57 منٹس ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان1 گھنٹہ ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending