پاکستان
حکومت پنجاب کا اپریل میں پنجاب ایئرلائنز شروع کرنے کا اعلان
لاہور (صداۓ سچ نیوز) حکومت پنجاب نے اپریل میں اپنی فضائی سروس “پنجاب ایئرلائنز” کے آغاز کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایئرلائن ابتدائی طورپرسات مسافر طیاروں کے ساتھ آپریشن شروع کرے گی اور پہلے دو سال صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائے گی بعد ازاں بین الاقوامی روٹس کا آغازکیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا موجودہ سرکاری ہیلی کاپٹرایئرلائن کے بیڑے کا پہلا اثاثہ ہوگا، ایئرلائن کے قیام کے بعد وزیراعلیٰ بھی اسی سروس کے طیاروں میں سفرکریں گی اوران کیلئے علیحدہ خصوصی طیارہ نہیں خریدا جائے گا، صوبائی وزراء اورسرکاری حکام بھی پنجاب ایئرلائنز کے ذریعے سفرکریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ایئرلائن کے قیام سے صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ موجودہ اور نئے شامل کیے جانے والے طیارے مکمل طور پر منافع بخش بنیادوں پر چلائے جائیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جب وزیراعلیٰ پنجاب کسی پرواز میں سفر کریں گی تو وہ مسافروں کے ساتھ ہی سفر کریں گی اور مکمل کرایہ ادا کیا جائے گا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ پنجاب ایئرلائنز صوبے میں فضائی سفری سہولیات میں بہتری اور مسابقت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

