Connect with us

تازہ ترین

“اَماں جندو” خاموشی کی صدا- از زوار عبدالستار درس

President-Karachi-Editors-Club-Mubashir-Hassan

تحریر :مبشر میر،صدر کراچی ایڈیٹرز کلب

ادب جب اپنے عہد کی گواہی بنتا ہے تو وہ محض کہانی نہیں رہتا بلکہ ایک اخلاقی دستاویز میں ڈھل جاتا ہے۔ مائی جندو اسی نوع کی ایک تحریر ہے، ایک ایسی داستان جو طاقت کے ایوانوں کے مقابل ایک بے سروسامان مگر باوقار ماں کی استقامت کو تاریخ کے حاشیوں سے اٹھا کر متن میں لے آتی ہے۔ یہ کہانی کسی فردِ واحد کی نہیں، ایک اجتماعی دکھ، ایک اجتماعی مزاحمت اور ایک خاموش بغاوت کی علامت ہے۔

زوارعبدالستار درس نے مائی جندو کو محض ایک کردار کے طور پر نہیں برتا، بلکہ اسے ایک تہذیبی استعارہ بنا دیا ہے—وہ استعارہ جس میں ماں کی ممتا، محرومی کا کرب اور حاصلاتِ انصاف کی جستجو ایک ہی سانس میں سمٹ آتے ہیں۔ ان کی نثر میں کوئی مصنوعی تزئین نہیں، مگر ایک داخلی وقار اور دردمندی ہے جو قاری کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ جملے سادہ ہیں، مگر ان کی تہہ میں ایک ایسا ارتعاش ہے جو دیر تک ذہن میں گونجتا رہتا ہے۔

Amma Jindan book by Zawar Abdul Sattar

مائی جندو کی عظمت اس کی کمزوری میں مضمر ہے۔ وہ نہ صاحبِ اختیار ہے، نہ صاحبِ اقتدار- مگر اس کے پاس ایک سچ ہے اور اسی سچ کے سہارے وہ طاقت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی تھی ۔ یہی وہ لمحہ تھا جہاں ایک عام عورت، تاریخ کے غیر مرئی اوراق میں ایک غیر معمولی وجود میں ڈھل گئی ۔ اس کی جدوجہد شور سے عاری ہے، مگر اس کی بازگشت کہیں زیادہ گہری اور پائیدار ہے۔

عدالتیں- جہاں قانون کی زبان میں فیصلے رقم کرتی ہیں، وہیں انسانی دکھ کی بے شمار کہانیاں بھی جنم لیتی ہیں۔ ان ہی راہداریوں میں مائی جندو جیسی مائیں اپنے قدموں کی چاپ چھوڑتی ہیں، اپنے آنسوؤں سے انصاف کے دروازوں کو دھوتی ہیں، اور امید کے چراغ کو بجھنے نہیں دیتیں۔ مگر المیہ یہ ہے کہ یہ کردار ہمارے اجتماعی حافظے میں مستقل جگہ نہیں بنا پاتے۔ نہ کوئی تمغہ، نہ کوئی سرکاری اعتراف- صرف خاموشی۔

یہ خاموشی کیوں؟
یہ سوال اس کتاب کے متن سے زیادہ اس کے پسِ متن میں گونجتا ہے۔

ہم ایک ایسے معاشرے میں سانس لیتے ہیں جہاں طاقت کی کہانیاں تاریخ بن جاتی ہیں اور مزاحمت کی کہانیاں حاشیہ۔ ہم ان کرداروں کو سراہتے ہیں جو ہمارے بیانیے کے مطابق ہوں، مگر جو کردار ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہیں انہیں ہم نظرانداز کر دیتے ہیں۔ مائی جندو کو اعزاز نہ ملنا محض ایک فرد کی محرومی نہیں بلکہ یہ ہمارے اجتماعی شعور کی کمزوری کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتاب “اماں جندو” پر تبصرہ- جدوجہد، درد اور تاریخ کا زندہ نوحہ

زوارعبدالستار درس کی تحریر اس خاموش ناانصافی کو نہایت مہذب مگر انتہائی مؤثر انداز میں بے نقاب کرتی ہے۔ وہ کہیں خطابت نہیں کرتے، کہیں نعرہ نہیں لگاتے مگر ان کی ہر سطر ایک سوال بن کر ابھرتی ہے۔ کیا ریاست اور سماج کی نظر میں بہادری کا پیمانہ صرف طاقت ہے؟ کیا ایک ماں کی استقامت، اس کی قربانی، اس کی مسلسل جدوجہد کسی اعزاز کی مستحق نہیں؟

“مائی جندو” دراصل ایک اخلاقی آئینہ ہے جو ہمیں ہمارا ہی چہرہ دکھاتا ہے، ہماری ترجیحات، ہماری بے حسی اور ہماری یادداشت کی کمزوری۔ یہ کتاب ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم اپنے ہیروز کے تصور پر نظرِ ثانی کریں۔ کیا ہیرو وہی ہے جس کے پاس اختیار ہو، یا وہ بھی جو بے اختیار ہو کر بھی حق پر ڈٹا رہے؟

اس کہانی کا سب سے بڑا وصف اس کی صداقت ہے- یہ بناوٹ سے پاک، جذبات سے لبریز اور حقیقت سے قریب تر ہے۔ یہی اس کی ادبی قوت بھی ہے اور اخلاقی جواز بھی۔ مائی جندو ایک کردار نہیں رہی، ایک استعارہ بن چکی ہے- ہر اس ماں کا، ہر اس انسان کا، جو ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیتا ہے۔

آخرکار، یہ کتاب ایک خاموش نوحہ بھی ہے اور ایک باوقار احتجاج بھی۔

نوحہ اس بات کا کہ، ہم اپنے اصل ہیروز کو پہچان نہیں پاتے۔

اور احتجاج اس بات پر کہ، پھر بھی وہ ہیروز، بغیر کسی صلے کے، تاریخ کا رخ موڑنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

“مائی جندو” ہمیں صرف ایک کہانی نہیں سناتیں- یہ ہمیں اس کٹہرے میں لاکر کھڑا کرتی ہیں جس میں پورا معاشرہ جواب ده ہے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Nuts Nuts
تازہ ترین3 گھنٹے ago

روزانہ مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 20 فیصد کم ہو سکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ روزانہ مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ...

farooq farooq
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کا تحفظ کرتا ہے، فاروق عبداللہ

بارہمولا (صداے سچ نیوز) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑے عوامی ریلیف کے اعلان کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے عوام کو بڑی امید دلاتے ہوئے کہا ہے...

Khyber Pakhtunkhwa Religious Affairs Adviser Khyber Pakhtunkhwa Religious Affairs Adviser
پاکستان3 گھنٹے ago

جن کو پاکستان اور اس کا جھنڈا اچھا نہیں لگتا وہ ملک چھوڑ دے، مشیرمذہبی امورخیبرپختونخوا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر مذہبی امور مولانا طیب قریشی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان بیانیہ دہشت گردی،...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی میں نہ کوئی فارورڈ بلاک ہے اور نہ بن سکتا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان4 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا میں سیاسی فائدہ اٹھانےکیلئے بیانات دے رہے ہیں، عطااللہ تارڑ

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز...

vaccination vaccination
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کی ویکسینیشن سروس معطل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی سہولت متاثر ہوگئی، بارڈر...

rain rain
پاکستان12 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بارش، سردی کی شدت بڑھ گئی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔...

rescue 1122 rescue 1122
پاکستان13 گھنٹے ago

شیخوپورہ، شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑا، 3 خواتین قتل

شیخوپورہ (صداۓ سچ نیوز) شیخوپورہ کے گاؤں ٹھٹہ علی میں شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑے کے دوران 3...

Trending