تازہ ترین
میناب اسکول کے جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ایرانی سپریم لیڈر
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگی جرائم کا مقدمہ لڑا جائے، میناب اسکول کے جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
جوڈیشری ویک پر ایک پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم کو ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھایا جائے۔ کہا نومولود بچوں سے لے کر بزرگ شہریوں تک کو شہید کیا گیا، ہمارے عہد کی بے مثال شخصیت اور عظیم رہنما کو بھی شہید کیا گیا، ایسے ہزاروں سنگین مقدمات ہیں جن کو ملکی اور عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے تمام حکومتی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی اسلامی معیار اور قوم کی عظمت کے مطابق بنائیں۔ شہید رہبر کی ہدایات پر عمل عدلیہ کی کامیابی کی کنجی ہے، عدلیہ کی کامیابی سے عوام کا نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ عوام کو روزمرہ زندگی میں عدالتی اصلاحات کے اثرات نظر آنے چاہئیں، عدالتی اصلاحات صرف منصوبوں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی طور پر نافذ ہوں۔ ایران میں عدلیہ کی ذمہ داری عوام کے حقوق کا تحفظ اور بدعنوانی کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

