تازہ ترین
امریکا نے خارگ جزیرے پر حملہ کیا تو باب المندب بند کر دیں گے: ایران کی سخت دھمکی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی خارگ جزیرے پر زمینی کارروائی یا قبضے کی کوشش کی تو وہ عالمی تجارت کے اہم بحری راستے آبنائے باب المندب کو بند کر سکتا ہے۔
’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکا کی کسی بھی عسکری کارروائی کے جواب میں ایران ایسے اقدامات کرے گا جن سے امریکی نقصان کی لاگت دگنی ہو جائے گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق باب المندب دنیا کی اہم ترین اسٹریٹجک گزرگاہوں میں شامل ہے اور ایران اسے مؤثر طریقے سے بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے باب المندب بحیرۂ احمر اور خلیجِ عدن کو ملاتی ہے جہاں سے ہر سال تقریباً 1 ٹریلین ڈالرز مالیت کی عالمی تجارت گزرتی ہے، اس راستے میں رکاوٹ عالمی سپلائی چین اور تیل کی ترسیل کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یمن میں موجود ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ اس بحری گزرگاہ میں کارروائیوں میں ایران کی مدد کرے گا، ماضی میں حوثی جنگجو بحیرۂ احمر میں اسرائیل سے منسلک جہازوں پر حملے کر چکے ہیں۔
ادھر امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے اور تقریباً 3000 فوجیوں کو خطے میں بھیجنے کی تیاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم امریکی صدر نے فوری زمینی حملے کے منصوبے کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور ملک کی تقریباً 90 فیصد خام تیل ترسیل اسی جزیرے سے ہوتی ہے، اس لیے کسی بھی حملے کو ایران اپنی معیشت پر براہِ راست ضرب قرار دیتا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

