پاکستان
بڑی تہذیب کا حامل ملک دھمکی و دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
تہران (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ بڑی تہذیب کا حامل ملک دھمکی اور دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں رضا امیری مقدم نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک اہم، اسلامی اور دینی اصول ہے، کاش امریکا اس بات کو سمجھتا۔
یہ بھی پڑھیں:اگر نیتن یاہو ہنگری آئے تو اسے گرفتار کرلیا جائیگا، وزیراعظم ہنگری
اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا سے متضاد اشارے مل رہے ہیں، بامعنیٰ مذاکرات کی بنیاد معاہدے پورے کرنے پر ہوتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے، امریکا ایران سے ’سرینڈر‘ چاہتا ہے جبکہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران سے ’سرینڈر‘ چاہتا ہے، ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی، صدر پزشکیان
علاوہ ازیں اسی طرح کا مؤقف ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی اپنایا تھا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ہمیں دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ’ہتھیار ڈالنے کی میز‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

