Connect with us

تازہ ترین

ایران، خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش کم ہو کر 22 دن سے کم رہ گئی

iran

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران تیزی سے خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے محروم ہو رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تحقیقی ادارے کپلر کا کہنا ہے کہ ایران جو کبھی ماضی میں اوپیک کا دوسرا بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک تھا، اب اس کی خام تیل کے ذخیرہ کرنے کی گنجائش کم ہو کر 22 دن یا اس سے بھی کم رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں مزید کٹوتی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

کپلر کے تجزیہ کاروں نے پیر کو جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے پاس غیر استعمال شدہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 12 سے 22 دن تک باقی رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتِ حال کے باعث امکان ہے کہ ایران کو مئی کے وسط تک یومیہ تیل کی پیداوار میں مزید 15 لاکھ بیرل تک کمی کرنا پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر اظہار تشویش

گزشتہ ہفتے گولڈ مین سیکس گروپ کے مطابق ایران پہلے ہی یومیہ 25 لاکھ بیرل تک خام تیل کی پیداوار میں کمی کر چکا ہے۔

خطے کے دیگر ممالک جن میں سعودی عرب، عراق، کویت اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، انہوں نے بھی 28 فروری کو شروع ہونے والے تنازع کے بعد اپنی پیداوار کم کی ہے۔

اگرچہ ایران کی تیل کی پیداوار کے لیے صورتِ حال تشویش ناک دکھائی دیتی ہے، تاہم کپلر کے مطابق تہران کو اس کے مالی اثرات کا مکمل سامنا کرنے میں ابھی چند ماہ لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، امریکی میڈیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی سے اپریل کے آغاز سے ایرانی تیل کی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی میں کمی کے باعث ایران کی برآمدات گھٹ کر تقریباً 5 لاکھ 67 ہزار بیرل یومیہ رہ گئی ہیں، جبکہ مارچ میں یہ اوسطاً 18 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ تھیں۔

کپلر کے مطابق اس ناکہ بندی کے باوجود ایران کی آمدنی پر فوری اثر نہیں پڑے گا اور اس کے مالی اثرات ظاہر ہونے میں تقریباً 3 سے 4 ماہ لگ سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

italian-prime-minister-giorgia-meloni italian-prime-minister-giorgia-meloni
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا ٹرمپ پر جوابی وار، الزامات مسترد کردئیے

روم (صداۓ سچ نیوز) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو بے بنیاد اور...

jd vance jd vance
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

برگن اسٹاک (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ...

us-army us-army
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران میں زمینی کارروائی کیلئے 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت پڑسکتی ہے، مشیر امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت...

Trump Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

معاہدہ نہ ہونے پر ٹول عائد کر سکتے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 60 روزہ مدت ختم ہونے...

us-iran-deal us-iran-deal
پاکستان9 گھنٹے ago

ایران امریکا جنگ بندی کے اسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات آج ہوں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایران امریکا جنگ بندی کےاسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات آج ہوں...

fgeha fgeha
پاکستان21 گھنٹے ago

سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کو اسلام آباد کا جدید ترین گرین سٹی بنانے کے عملی اقدامات شروع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر F-14 اور F-15 کو پاکستان کے جدید ترین،...

sardar aurangzeb sardar aurangzeb
پاکستان21 گھنٹے ago

سردار اورنگ زیب سرور کی برطانیہ آمد، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ و دیگر کی ملاقات

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) کوٹلی کے معروف سردار گھرانے کے سابق کونسلر بلدیہ کوٹلی اور گورنمنٹ کنٹریکٹر سردار اورنگ زیب...

overseas pakistani and kashmiri overseas pakistani and kashmiri
پاکستان21 گھنٹے ago

لوٹن، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے وفد نے پاکستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) لوٹن میں اوورسیز کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں اور...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین22 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا!

ایک تحقیقی جائزہ سلسلہ نمبر 5 تحریر: سید ارشد علی نقوی ایام حج میں حج کو چھوڑ کر کربلا کی...

Lebnon Lebnon
تازہ ترین23 گھنٹے ago

اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، بچوں سمیت 16 افراد شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، لبنان پر بم باری...

Trending