تازہ ترین
فوجی جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آئے تو سختی سے نمٹیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب
تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ فوجی جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آئے تو سختی سے نمٹیں گے۔
بیان کے مطابق آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز غیر فوجی جہازوں کے لیے کھلا ہے مگر فوجی جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آئے تو سختی سے نمٹیں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی حکومت کا کہناہے کہ دھمکیوں سے امریکا کی ساکھ ختم ہوچکی، ایران وینزویلا نہیں ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے ایران ثابت قدم رہا اور جنگ جیت گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، ناکہ بندی کر رہےہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا، صدر ٹرمپ
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔ ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے۔ ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہونگے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کوٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کب ہوگی؟ امریکی سینٹ کام نے وقت بتا دیا
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا وعدہ کیا تھا وہ اس میں ناکام رہا، ان کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی لوگوں اور ممالک میں بے چینی پیدا ہوئی۔ ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہیں جن کا صرف ان کو علم ہے، یہ عالمی سطح پر بھتہ خوری ہے، دنیا کے رہنما اور امریکا اس کا شکار نہیں ہونگے۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

