پاکستان
اسلام آباد میں انٹر اسکول اینڈ کالجز ہاکی ٹورنامنٹ کی شاندار اختتامی تقریب
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر اسکول اینڈ کالجز ہاکی ٹورنامنٹ کا اختتام آج ایک شاندار، منظم اور کامیاب اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا۔
تین روزہ اس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے مختلف اسکولز اور کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینا تھا۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مرزا نوید احمد نے قیادت کا کردار ادا کیا، جبکہ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز گلفام کھوکھر اور سید سلیم رضا نے انتظامی امور کو نہایت مؤثر انداز میں سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: کلرکہار پریس کلب میں یومِ قائد کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد
ٹیکنیکل اسٹاف میں ایم اشرف، عاصمہ خان، یاسر بشیر، اظہر کیانی اور ایم اسامہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کیں، جس کے باعث ایونٹ نہایت خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔
اس موقع پر یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد (HFPCL) نے وزارتِ آئی پی سی کو باضابطہ طور پر یہ پروپوزل پیش کیا تھا کہ انہیں اس ٹورنامنٹ کی تنظیم اور تکنیکی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔
وزارتِ آئی پی سی کی جانب سے اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی گئی، جسے ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی نے عملی طور پر کامیابی سے انجام دے کر دکھایا۔
ٹورنامنٹ کی کامیابی کا کریڈٹ وزارتِ آئی پی سی کے سیکریٹری جناب محی الدین وانی کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے اس پروگرام میں خصوصی دلچسپی لی، مسلسل رہنمائی فراہم کی اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید برآں، وزارتِ آئی پی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہاکی اسٹکس فراہم کی گئیں، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے تعاون سے تمام اسکولز اور کالجز نے ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا۔
منتظمین کی جانب سے مرزا نوید احمد، گلفام کھوکھر، سید سلیم رضا، وزارتِ آئی پی سی کے تمام افسران، ٹیکنیکل ٹیم اور ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔
یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی نشاندہی اور اسکول و کالج سطح پر کھیلوں کے کلچر کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم اور عملی قدم ثابت ہوا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

