پاکستان
نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک ہنرمند نرسز کو بہت زیادہ تنخواہیں ملتی ہیں، پاکستان میں 9 لاکھ نرسز کی کمی ہے، یہاں لوگوں نے نرسنگ کالج کو دھندا بنا دیا تھا، ہم نے اس دھندے کو روکا ہے، اس کے قانون کو تبدیل کیا ہے۔
کراچی میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے ریجنل آفس سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ سروسز سے وابستہ لاکھوں افراد کو پہلے اپنے کام کے سلسلے میں اسلام آباد جانا پڑتا تھا، اب یہ دفتر سندھ کا مرکز ہو گا اور صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہی چھت تلے سہولت فراہم کرے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ سروسز ایک اہم شعبہ ہے، مریض کا زیادہ تر وقت اسی شعبے کے ماہرین کے ساتھ گزرتا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ نرسنگ کے شعبے میں پیسے لے کر کام کروانے کا سلسلہ ختم ہو۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ماضی میں نرسنگ کالجز کو کاروبار بنا دیا گیا تھا، حکومت نے اس سلسلے کو روکنے کے لیے قانون میں تبدیلی کی اور نرسنگ کے شعبے میں پیسوں کے ذریعے کام کروانے کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے سندھ میں ریجنل آفس قائم کر دیا گیا ہے جہاں تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہی جگہ سہولت میسر ہو گی۔
وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہو گا، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ غذائی قلت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، جس طرح خاندان بڑا ہونے پر نیا مکان لینا پڑتا ہے، اسی طرح انتظامی تقسیم ایک قدرتی عمل ہے جسے روکنے کی کوشش کرنے والے درست نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد گزشتہ 17 سال میں صوبوں نے اختیارات اور فنڈز نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے، اس لیے نئے اور چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، اس سے پورا پاکستان ترقی کرے گا اور آگے بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو جب اختیارات ملیں گے تو یہ شہر ملک کی ترقی کا باعث بنے گا، کراچی پاکستان کو معاشی بحران کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

