Connect with us

پاکستان

ملک ریاض کیخلاف 900 ارب کے زائد کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں،  چیئرمین نیب

chairman-nab

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری  کیئے، ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے بھاری کیسز پر جاری ہوئے، ملک ریاض کیخلاف 900 ارب کے زائد کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض ، علی ریاض کیخلاف راولپنڈی میں 2 اور کراچی میں ایک ریفرنس زیر سماعت ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے پوچھیں اس کی فنڈنگ کہاں سے آتی ہے،پاکستان میں اس کے صرف 3 بندے کام کر رہے ہیں،800 یا 900 بندوں کا سیمپل لے کر پورے ملک کے امیج پر سوال اٹھا دیتے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ دنیا میں کسی اور اینٹی کرپشن ادارے نے نیب کے برابر ریکوری نہیں کی،سندھ سولر اسکیم اسکینڈل   کے تمام ثبوت حاصل کر لیے ہیں،آئندہ سہ ماہی میں  مجرموں کی گرفتاری سمیت کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیں گے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے آئی ایم ایف کی رپورٹ کو وزن نہیں دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 3 سے 4 لاکھ ایکڑ زمین بازیاب کرانے کا پروگرام ہے، 1972 سے اب تک اس اسکیم میں 15 کھرب کی زمین پر ناجائز قبضہ ہوا، 30 سالہ لیز منسوخ کر کے سندھ کو 47 ہزار ایکڑ سے زائد زمین واپس دلائی،اس زمین کی مالیت 24 کھرب سے زائد ہے،آئی ایم ایف کی پاکستان میں کرپشن سے متعلق رپورٹ متعصبانہ اور غیر حقیقی ہے۔ حیرت کی بات ہے آئی ایم ایف نے ریکوری کو کرپشن کا ثبوت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر غیر قانونی گولڈ مائننگ رکوا دی ہے،حکومت کو اس مائننگ کی انٹرنیشنل  ٹینڈرنگ کا مشورہ دیا ہے،غیر قانونی 1900 مائننگ یونٹس کا ہفتہ وار مشینری کرایہ 10 سے 12 ارب روپے تھا،اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سونے کی مالیت کیا ہوگی۔ اندازہ ہے یہاں سے ملنے والا سونا پاکستان کا نصف قرضہ اتار سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Committee Joint Committee
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز...

Drone Drone
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ

مدینہ منورہ (صداۓ سچ نیوز) حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیاہے...

Cricket-world-cup Cricket-world-cup
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا...

Afghan Taliban Afghan Taliban
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگروں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغان طالبان رجیم...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر نہیں آسکیں گی، امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈسروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے، ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے۔  ٹائم میگزین...

agosh home agosh home
پاکستان3 گھنٹے ago

ضامن گروپ، خودی ویلنس نے آغوش ہوم کی بے سہارا ماؤں کے ساتھ بزرگوں کا عالمی دن منایا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) معروف سماجی شخصیات اور مخیر حضرات کاشف شاہ اور ان کی اہلیہ ثروت نسیم شاہ، جو...

Gaza Gaza
تازہ ترین3 گھنٹے ago

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، شہدا کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی...

Trending