Connect with us

پاکستان

چیئرمین پیمرا کی تقرری کے عمل کو تیز کیا جائے، قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی کی ہدایت

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لائسنس فیس کے خاتمے کے بعد اضافی مالی وسائل کے نئے ذرائع تلاش کرنے پر زور دیا ہے تاکہ قومی نشریاتی ادارے کے انتظامی اور عملی اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

یہ اجلاس چیئرمین کمیٹی پلین بلوچ، ایم این اے کی صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرiٹری اطلاعات و نشریات نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ ادارے کو خود کفیل بنانے کے لیے انتظامی و مالی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ اس ضمن میں متعدد تجاویز تیار کی گئی ہیں جن میں پی ٹی وی نیٹ ورک کی ڈیجیٹلائزیشن، نئے اینکرز کی شمولیت اور متحرک مارکیٹنگ حکمتِ عملی شامل ہے۔

سیکریٹری اطلاعات نے مزید بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ادارے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 11 ارب روپے فراہم کیے ہیں، جبکہ ملازمین کی واجبات کی ادائیگی کے لیے مزید گرانٹ کی فراہمی کے لیے وزارت کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے پروگرامز میں اصلاحات کے نتیجے میں ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیا پاکستان ٹی وی عالمی ناظرین کے لیے خبروں کی ضروریات پوری کرے گا اور پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مثر جواب دے گا۔

کمیٹی نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس سلسلے میں عمل درآمد جاری ہے اور شارٹ لسٹ شدہ امیدواروں کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے تاکہ چیئرمین کا تقرر کیا جا سکے۔

اجلاس میں کمیٹی نے پی ٹی وی کے بعض ملازمین کے خلاف زیرِ التوا انکوائریز جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ مزید برآں، کمیٹی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کے کراچی میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس کے کنوینر سید امین الحق، ایم این اے ہوں گے۔ ذیلی کمیٹی منصوبوں کا دورہ کرے گی، ان میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرے گی اور اپنی سفارشات مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی۔

ذیلی کمیٹی کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ پی بی سی کی جائیدادوں کو آمدنی کے حصول کے لیے مثر طور پر استعمال کرنے کے طریقے تجویز کیے جائیں۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری، اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین جنیجو، رانا انصار، سحر کمال، شاہین، کیتنا حیدر، رومینہ خورشید عالم، عائشہ ناز تنیوئی، کرن عمران دار سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی نے "تحفظِ صحافی و میڈیا پروفیشنلز (ترمیمی) بل 2025” پر بحث بل کے محرک کی عدم حاضری کے باعث مخر کر دی اور فیصلہ کیا کہ اس بل پر تفصیلی غور آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

russia-iran russia-iran
تازہ ترین12 منٹس ago

کیا روس ایران کی فوجی مدد کر رہا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

ریاض (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان...

gold gold
پاکستان20 منٹس ago

پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان...

oil ad gas oil ad gas
تازہ ترین28 منٹس ago

آبنائے ہرمز بحران، کیا سعودی، اماراتی اور عراقی پائپ لائنز عالمی تیل سپلائی بچا سکتی ہیں؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین35 منٹس ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل کردی امریکی...

us-bases us-bases
تازہ ترین43 منٹس ago

کشیدگی میں اضافہ، ایران کا عراق، کویت، سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں...

Pakistan-iran-latest Pakistan-iran-latest
پاکستان50 منٹس ago

وزیراعظم اور ایرانی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ،مذاکرات اورثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں...

Iran-Foreign-Ministry-Tehran Iran-Foreign-Ministry-Tehran
تازہ ترین55 منٹس ago

لبنان میں ایرانی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں پر حملہ گھناؤنا جرم ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں ایرانی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں پر...

pakistan-polio pakistan-polio
پاکستان1 گھنٹہ ago

وفاقی وزارت صحت کا 13 سے 19 اپریل تک انسداد پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزارت صحت نے پولیو کے کمزور ٹرانسمیشن موسم کا فائدہ اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی...

Justice-Sarfraz-Doggar Justice-Sarfraz-Doggar
پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے متحد ہونے کی اپیل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے متحد ہونے...

operation-ghazb-ul-haq operation-ghazb-ul-haq
پاکستان2 گھنٹے ago

آپریشن غضب للحق کے اثرات، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں 65 فیصد کمی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں آپریشن غضب للحق کے آغاز کے بعد صوبے میں دہشت گردی کے...

Trending