پاکستان
اسلام آباد، پہلا جدید ڈیجیٹل پارکنگ پلازہ فعال، عوام کو مفت سہولت
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے و ایم سی آئی انتظامیہ کی جانب سے بلیو ایریا میں تعمیر کئے گئے پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر پبلک کیلئے اوپن کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں بیک وقت 1200 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ پارکنگ پلازہ میں پارکنگ کی سہولت 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن (24/7) فراہم کی جائیگی۔
ابتدائی طور پر عوام الناس کیلئے چند دن کیلئے پارکنگ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم بعد ازاں، گاڑیوں کیلئے 100 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں کیلئے 50 روپے پارکنگ فیس مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ابتدائی 20 منٹ کیلئے پارکنگ کی سہولت مکمل طور پر مفت ہوگی۔
بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں مکمل ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ جبکہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ عوام الناس کی سہولت کیلئے کیش لیس اور آن لائن ادائیگی (Online Payment) کی سہولت بھی میسر ہونگی۔
جدید نظام کے تحت پارکنگ پلازہ میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ڈیجیٹل طریقے کار کے مطابق رسیدیں جاری کی جائینگی۔ جبکہ پارکنگ فیس گاڑی یا موٹر سائیکل کے باہر نکلتے وقت وصول کی جائیگی۔
مستقبل قریب میں پارکنگ پلازہ کی چھت (روف ٹاپ) پر شہریوں کیلئے ریسٹورنٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائیگی جہاں شہریوں اور سیاحوں کیلئے کھانے پینے اور تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔ جبکہ پلازہ میں موجود متعدد کمرشل دکانوں کی نیلامی سی ڈی اے کی جانب سے پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں۔
اس جدید پارکنگ پلازہ کے قیام سے بلیو ایریا اور اسکے گرد و نواح میں گاڑیوں کی پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح شہریوں کو محفوظ، منظم اور جدید سہولیات سے آراستہ پارکنگ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔
واضح رہے، یہ منصوبہ دارالحکومت میں جدید اور ڈیجیٹل پارکنگ متعارف کرانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کیش لیس نظام سے شہریوں کو جدید اور محفوظ پارکنگ کیساتھ شفاف پارکنگ فیس کی ادائیگی کی سہولت میسر آئیگی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

