Connect with us

پاکستان

امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وزیر داخلہ

mohsin-naqvi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد مذاکرات کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا۔ صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی وفود کی سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔اسلام آباد میں  امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی غیر ملکی مہمانوں کے لیے  انتظامات کی ہدایت جاری کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی آنے والے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون کو مکمل سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ سکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر۔ آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

bitcoin-iran-flag bitcoin-iran-flag
تازہ ترین41 منٹس ago

ایرانی 7.8 ارب ڈالرز کی کرپٹو معیشت کو جنگ بندی کے بعد ترقی کا نیا راستہ مل گیا، امریکی اخبار

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر...

iran-pakistan-usFlags iran-pakistan-usFlags
پاکستان49 منٹس ago

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہو گا؟

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں امریکا اور ایران...

china-president china-president
تازہ ترین55 منٹس ago

تائیوان کی جانب سے آزادی کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، چینی صدر

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مین لینڈ اور تائیوان ایک ہی چین...

iran-president iran-president
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم جلوس میں شرکت کی اور...

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا،...

nateen-yahoo nateen-yahoo
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) سیز فائر کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حالات کی صورتحال ختم ہونے کے بعد اسرائیلی...

trump-iran-IRGC trump-iran-IRGC
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جنگ بندی کے دوران ایرانی افواج نے کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا، ترجمان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایرانی افواج نے...

Xi-Jinping-and-Cheng-Li-wun Xi-Jinping-and-Cheng-Li-wun
تازہ ترین2 گھنٹے ago

چینی صدر شی جن پنگ سے تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن کی ملاقات

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد مذاکرات کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون...

lebnon lebnon
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی بمباری

بیروت (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق صبح سے اب تک لبنان کے علاقے صرفند کے علاقے میں 2...

Trending