تازہ ترین
ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد کردیں، پریس ٹی وی
تہران (صداۓ سچ نیوز) پریس ٹی وی نے ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کردیاہے
پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اس جنگ کواپنی شرائط اور اپنے وقت پر ختم کرے گا،امریکی پیشکش کاجائزہ لیا، وہ حد سے تجاوز ہے،امریکا صدر ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دے گا، علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام بھیجا کہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں اور قتلِ عام کا خاتمہ ہے، ایرانی شرائط پوری ہونے تک دفاعی آپریشنز جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں،ترجمان ایرانی فوج کا ٹرمپ کو پیغام
دوسری جانب ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی افواج کی تعیناتیوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، جنرلز نے جو بگاڑ پیدا کیا ہے، اسے سپاہی درست نہیں کر سکتے، امریکی فوجی نیتن یاہو کے فریب کا شکار ہوں گے، اپنی سرزمین کے دفاع کے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
ایرانی نیوی کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، ایرانی میزائلوں کی رینج میں آتے ہی بحری بیڑے کونشانہ بنائیں گے۔
-
پاکستان1 ہفتہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

