Connect with us

پاکستان

پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات وسیع امور پر ہوں گے، آئی اے ای اے

ieae

ویانا (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجسنی (آئی اے ای اے)  کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات اس ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات نہ صرف نیوکلیئر ایشو بلکہ وسیع امور پر ہوں گے، میزائل، ایران سے جڑی ملیشیا، سیکیورٹی یقین دہانیاں مذاکرات کا حصہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سفارتی ہونا چاہیے۔

رافیل گروسی نے کہا کہ 3 ہفتوں کی جنگ نے صورتحال بدل دی ہے، اور ایران کا معاشی و توانائی کا ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو کچھ نقصان ضرور پہنچا ہے، لیکن وہ فیصلہ کن نہیں اور ایران اب بھی اپنی تمام جوہری صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔

دوسری جانب امریکا ایران جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو فریقین تک پاکستان کی تعمیری سفارتی رسائی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے فوری طور پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا۔

اس سے قبل سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی تجویز ایران کے حوالے کردیں۔

برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی تجویز ایران کے حوالے کردیں، تاہم سینئر ایرانی ذرائع نے امریکی تجویزکی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ذرائع کےمطابق ایران اور امریکا کےدرمیان ممکنہ مذاکرات کے مقام کا فیصلہ ہونا باقی ہے، ترکیہ اور پاکستان دونوں مذاکرات کے ممکنہ میزبان کے طور پر زیر غور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان10 گھنٹے ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان11 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان12 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین12 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین12 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان2 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان2 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان2 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending