پاکستان
پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی اور غیر مجاز ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بعض صارفین نے شکایت کی کہ ان کے موبائل نمبرز پر ویلیو ایڈڈ سروسز ان کی اجازت کے بغیر فعال کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صارف کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی ویلیو ایڈڈ سروس ایکٹیویٹ نہیں کی جا سکتی۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ وی اے ایس ایکٹیویشن کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کی تصدیق لازمی ہو گی۔ اور او ٹی پی شیئر کیے بغیر کوئی سروس فعال نہیں کی جا سکے گی۔ غیر مجاز ایکٹیویشن کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں موبائل صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مشکوک لنکس اور غیر ضروری سروسز سے محتاط رہیں۔ اگر کسی صارف کو غیر متعلقہ چارجز کا سامنا ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر سے رابطہ کریں۔
شکایت کے اندراج کے لیے صارفین پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

