تازہ ترین
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ
تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ والی جاسوس آبدوز قبضے میں لے لی۔ ایرانی بحریہ کی انٹیلی جنس کارروائی میں یو ایس ریموس 600 وہیکل کو پکڑا۔ ایرانی ماہرین بغیر پائلٹ امریکی آبدوز کا ڈیٹا حاصل کریں گے۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بیان میں کہا کہ امریکی زیرِ آب ڈرون کو ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران روکا گیا۔ کارروائی میں انٹیلی جنس صلاحیتوں اور الیکٹرانک وار فیئر کا استعمال کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو جاسوسی کی غرض سے آبنائے ہرمز میں سرگرم پایا گیا تھا اور اب یہ ایرانی ماہرین کے قبضے میں ہے، جو اس سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایرانی بحریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز ’بلاک‘ ہے اور وہ اس اہم آبی گزرگاہ میں خطرناک سرگرمیوں اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف مسلسل اور فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

