تازہ ترین
ایران پر ٹرمپ اور شاہ چارلس کی نجی گفتگو منظرِ عام پر آنے کے بعد شاہی محل نے خاموشی توڑ دی
لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی شاہ چارلس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جوہری پروگرام سے متعلق ہونے والی نجی گفتگو منظرِ عام پر آنے کے بعد شاہی محل نے خاموشی توڑ دی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی شاہ چارلس ایران کے جوہری عزائم پر میرے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، امریکا نے ایران کو فوجی شکست دی ہے۔
ٹرمپ کے دعوے پر ردِعمل دیتے ہوئے بکنگھم پیلس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بادشاہ اپنی حکومت کے جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق دیرینہ اور معروف مؤقف سے باخوبی آگاہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان نے اس لیے توجہ حاصل کی ہے کیونکہ انہوں نے بادشاہ کو ایک ایسے سیاسی تنازع سے جوڑا جس پر پہلے ہی امریکی صدر اور برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔
برطانوی شاہی روایت کے مطابق شاہ چارلس حکومتی پالیسیوں پر غیر جانبدار رہتے ہیں اور برطانیہ کے آئینی سربراہِ مملکت کی حیثیت سے سیاسی بیانات سے گریز کرتے ہیں۔
شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کا یہ 4 روزہ سرکاری دورہ (آج) 30 اپریل کو مکمل ہو رہا ہے، جو امریکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع سے ہم آہنگ ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

