تازہ ترین
سعودی عرب، قطر کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی یقین دہانی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کریں گے۔
ترک میڈیا نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سعودی عرب اور قطر کی طرف سے پاکستان کی مالی مدد کی وجہ کمزور زر مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنا ہے تاکہ آئندہ مہینوں میں بیرونی ادائیگیاں با آسانی انجام دی جاسکیں۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو اپریل کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کو ساڑھے 3 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے۔
سعودی وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللّٰہ الجدعان کی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کا محور اقتصادی تعاون اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں علاقائی صورتحال رہی۔
ترک میڈیا کے مطابق پاکستان نے مزید مالی سہولتوں، جیسے نقد ذخائر میں اضافہ اور تیل کی ادھار سہولت میں توسیع کی بھی درخواست کی۔
موجودہ صورتحال میں بڑھتی درآمدی لاگت اور بیرونی دباؤ کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرے میں ہیں، اس لیے یہ امداد وقتی ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

