پاکستان
پاکستان میں موجود ہمارا وفد پورے دل سے ایرانی مفادات کا دفاع کر رہا ہے، ایرانی صدر
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود ہمارا وفد پورے دل سے ایرانی مفادات کا دفاع کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی وفد جرات و شجاعت سے ایرانی مفاد میں بات چیت کرے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ایرانی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی۔
اعلامیے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کی معاونت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی، وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

