پاکستان
سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی،بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد گرفتار
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی،بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد گرفتار،ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد سزائیں سنا دی گئیں
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کا تعلق نارووال،بہاولپور اورضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے،گرفتار افراد نے دورانِ تفتیش اعتراف کیاکہ انہیں مخصوص سوشل میڈیا ایپس پر خواتین اور رقم کا جھانسا دےکر حساس معلومات حاصل کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
ذرائع کےمطابق ملزمان کو رقوم ایزی پیسہ،کرپٹو والٹس اوربینک اکاؤنٹس کےذریعےمنتقل کی جاتی رہیں جبکہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی سےمنسلک خواتین کےساتھ مسلسل رابطے میں تھےسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت مقدمات درج کیے گئے اورقانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔
دفاعی ماہرین کےمطابق بھارت معصوم شہریوں کو رقم اورہنی ٹریپ جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی پیٹرمگیار کو ہنگری کے پارلیمانی الیکشن جیتنے پر مبارکباد
ماہرین کامزیدکہناہےکہ اس سے قبل بھی بھارتی حاضرسروس افسران کی جانب سےپاکستان میں جاسوسی اورحساس معلومات تک رسائی کےشواہد سامنے آچکے ہیں جبکہ عوام کوسوشل میڈیا کے استعمال میں دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے حربوں سے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

