Connect with us

تازہ ترین

ایرانی میزائل حملوں میں 6 اسرائیلی ہلاک، 8 کی حالت تشویشناک

IRGC

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 6 شہری ہلاک جبکہ 180 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی ایٹمی مرکز دیمونا اور عراد شہر میں بڑی تباہی ہوئی ہے، جس کی تفصیل سامنے آنے لگی ہے۔

اسرائیلی میڈیا 6 ہلاکتوں کی خبر دے چکا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت 180 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرچکی ہے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈیمونا میں ایرانی میزائل براہ راست 3 منزلہ عمارت سے ٹکرایا جس کے بعد ارد گرد کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حملے میں 51 افراد زخمی ہوئے جبکہ عراد میں 116 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنئے، جدید ہتھیاروں سے دشمن کے اندازوں کو الٹ دیں گے، ایرانی کمانڈر

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراد پر حملے کے وقت مکینوں کے لیے الرٹ بھی جاری نہ ہوسکا۔

ادھر حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر راکٹوں اور ڈرون سے حملے کیے، جن میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اور بیرکس کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق عراد میں ایرانی میزائل حملے میں 116 اور ڈیمونا میں 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران نے نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ڈیمونا کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر واقع ہے۔ ڈیمونا پر کامیاب ایرانی حملے پر دفاعی حلقوں نے اظہار حیرت کیا ہے۔

برطانوی ٹی وی پر تجزیے میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے واحد ایٹمی پلانٹ کے قریب حملے غیر معمولی ہیں کیونکہ اسرائیل کی حساس ترین تنصیب کے قریب انتہائی طاقت ور دفاعی نظام نصب ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کہہ چکے ہیں کہ جنگ کا توازن تبدل ہو رہا ہے، اسرائیلی فوج کا فضائی دفاع پر کنٹرول کمزور ہوتا جارہا ہے۔ دیمونہ، بیر السبع اور ایلات حملے میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک و زخمی کیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

silver silver
پاکستان5 گھنٹے ago

سونا دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، چاندی بھی مہنگی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی اور منگل کو دو ماہ سے زائد کی...

Fowzi-Mansouri Fowzi-Mansouri
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مشرقی لیبیا میں بم دھماکا، ملٹری انٹیلی جنس چیف جاں بحق

بن غازی (صداۓ سچ نیوز) مشرقی لیبیا کے علاقے بن غازی میں بم دھماکے میں ملٹری انٹیلی جنس چیف فوزی...

Rickshaw Rickshaw
پاکستان5 گھنٹے ago

مظفرگڑھ، باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 9 بچے لاپتا

کوٹ ادو (صداۓ سچ نیوز) مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید...

columbia-earthquake columbia-earthquake
تازہ ترین5 گھنٹے ago

کولمبیا میں ہولناک زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی

کولمبیا میں گزشتہ روز آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی،جس کے باعث ہلاکتوں کی...

Trump Gianni Infantino Trump Gianni Infantino
تازہ ترین5 گھنٹے ago

’جیانی انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہو گی‘، ٹرمپ کی فیفا کو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفینٹینو کو...

Goods Transporters Goods Transporters
پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت سے مذاکرات ناکام، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

کراچی (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے...

president-asif-ali-zardari president-asif-ali-zardari
پاکستان5 گھنٹے ago

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور  بعض...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین6 گھنٹے ago

جب امریکا سفارتکاری سے معاملات آگے بڑھانے میں ناکام ہوتا ہے پابندیوں کا سہارا لیتا ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی...

Ishaq Dar, Iranian FM Ishaq Dar, Iranian FM
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو، مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب...

Trending