Connect with us

پاکستان

عمران خان کیخلاف وزیراعظم کی ہرجانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا

supreme court

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وزیراعظم کی ہرجانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا۔

بینچ نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور قرار دیا کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دوسری جانب سے آج کوئی پیش نہیں ہوا۔مقدمے میں میرا اختلافی نوٹ ہے،دو ججز نے حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔

وکیل علی ظفر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹانگ میں گولی لگی تھی،بانی پی ٹی آئی زخمی ہونے کے باعث کیس میں پیش نہ ہوسکے،ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر حق دفاع کردیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے وکیل سے سوال کیا کہ کتنے ارب ہرجانے کا دعویٰ ہے ؟وکیل علی ظفر نے عدالت کوجواب دیا کہ 10ارب روپے کا دعویٰ کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے سے پہلے دو تاریخوں پر بانی کا زخمی ہونا تسلیم کیا ، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ زخمی ہونا تسلیم کرنے کے بعد حق دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ؟ہم مقدمہ میں دوسرے فریق کو نوٹسز کررہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

missiles missiles
تازہ ترین11 منٹس ago

حزب اللہ کا اسرائیل کی اشدود نیول بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی اشدود...

us-vice-president us-vice-president
تازہ ترین19 منٹس ago

ایران نیک نیتی دکھائے تو ہم بھی تیارہیں، امریکی نائب صدر مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی...

gold gold
پاکستان33 منٹس ago

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ 3 ہزار روپے مہنگا...

Dr Yasir Iqbal Mughal Dr Yasir Iqbal Mughal
پاکستان1 گھنٹہ ago

عالمی دنیا میں پاکستان: امن کا سفیر

تحریر : یاسر اقبال مغل لوٹن یوکے تاریخ گواہ ہے کہ دنیا بے شمار ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے...

bitcoin-iran-flag bitcoin-iran-flag
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایرانی 7.8 ارب ڈالرز کی کرپٹو معیشت کو جنگ بندی کے بعد ترقی کا نیا راستہ مل گیا، امریکی اخبار

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر...

iran-pakistan-usFlags iran-pakistan-usFlags
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہو گا؟

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں امریکا اور ایران...

china-president china-president
تازہ ترین7 گھنٹے ago

تائیوان کی جانب سے آزادی کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، چینی صدر

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مین لینڈ اور تائیوان ایک ہی چین...

iran-president iran-president
تازہ ترین7 گھنٹے ago

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم جلوس میں شرکت کی اور...

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا،...

nateen-yahoo nateen-yahoo
تازہ ترین8 گھنٹے ago

نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی مقدمے کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) سیز فائر کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حالات کی صورتحال ختم ہونے کے بعد اسرائیلی...

Trending