Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کا انکشاف

trump، iran-revolutionary-guard

 امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے وسط میں ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کے دوران امریکی حکام کو اس امر پر شدید شبہات لاحق ہو گئے تھے کہ آیا ایرانی مذاکرات کار واقعی طاقتور ایرانی فورس، پاسدارانِ انقلاب کی نمائندگی کر رہے ہیں یا نہیں۔

 امریکی میڈیا رپورٹ کے  مطابق اس غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر ٹرمپ انتظامیہ  نے ایک غیر روایتی قدم اٹھاتے ہوئے براہِ راست ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قیادت تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

خفیہ بیک چینل رابطے کیلئے عراقی کردستان کے صدر نیچیروان بارزانی کا انتخاب

رپورٹ کے مطابق اس خفیہ بیک چینل رابطے کے لیے عراقی کردستان کے صدر نیچیروان بارزانی کا انتخاب کیا گیا، جو امریکی اور ایرانی دونوں حلقوں میں اعتماد کی حیثیت رکھتے ہیں،  یہ پیش رفت اس سے قبل رپورٹ نہیں کی گئی تھی،  پس منظر کے طور پر بتایا گیا ہے کہ جنگ کے دوران ایران کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں، جن میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت کئی اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت شامل تھی۔

 اس کے بعد40 روزہ جنگ نے پاسدارانِ انقلاب کے اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کیا،8  اپریل کی جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والی سربراہی ملاقات کے بعد امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کیے،  مئی کے آغاز تک وائٹ ہاؤس کو امید تھی کہ معاہدہ قریب ہے تاہم ایران کی جانب سے 10  دن سے زائد تاخیر نے شکوک کو جنم دیا۔ 

امریکی حکام کا خدشہ

امریکی حکام کو خدشہ ہوا کہ ایرانی مذاکرات کار، جن میں پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے، اصل اختیار نہیں رکھتے اور پاسدران انقلاب ان پر اثر انداز ہو رہا ہے، اسی تناظر میں 10 مئی کے قریب امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبارڈ نے نیچیروان بارزانی سے رابطہ کیا یہ رابطہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی منظوری سے کیا گیا۔

گیبارڈ نے بارزانی سے درخواست کی کہ وہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل احمد وحیدی تک رسائی میں مدد فراہم کریں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آیا وہ ایرانی مذاکراتی پوزیشن کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں، بارزانی، جو ایران میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور فارسی زبان پر عبور رکھتے ہیں، ایرانی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

 بارزانی نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے  ایرانی پاسداران انقلاب کی قیادت سے رابطہ کیا اور براہِ راست جنرل وحیدی سے بات کرنے پر زور دیا، 14 مئی کو اربیل میں بارزانی کے دفتر میں ایک ایرانی اہلکار خفیہ فون لے کر پہنچا، جس کے ذریعے محفوظ کال ممکن بنائی گئی،  اس گفتگو میں جنرل وحیدی نے کہا کہ وہ ایرانی مذاکرات کاروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بحران کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں ۔

بعد ازاں بارزانی نے فوری طور پر تلسی گیبارڈ کو اس گفتگو سے آگاہ کیا، جنہوں نے وائٹ ہاؤس کو بریفنگ دی،  اس پیش رفت کے بعد امریکا نے ایک نئی تجویز پیش کی جس کے تحت اربیل میں خفیہ مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی گئی تاہم ایرانی فریق نے سکیورٹی خدشات کے باعث اس پر تحفظات کا اظہار کیا۔ 

ایرانی حکام کا خدشہ 

ایرانی حکام کو خدشہ تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کردستان میں سرگرم ہے اور ممکنہ طور پر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کے باعث یہ ملاقات نہ ہو سکی، موجودہ صورتحال کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے ثالثین اب بھی امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاہم کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔

 بعض علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی ثالثی کی رپورٹس حقیقت سے زیادہ پرامید ہو سکتی ہیں، جس کا مقصد تعطل کو توڑنے کے لیے ماحول بنانا ہےدوسری جانب نیچیروان بارزانی نے حالیہ دنوں میں دوبارہ وائٹ ہاؤس کو پیغامات بھیجے ہیں اور مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے  تاہم بریٹ میک گرک کے مطابق اصل مسئلہ ثالث نہیں بلکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی پالیسی ہے، جس میں فوری تبدیلی کا امکان کم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان3 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Yemen Yemen
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یمنی مسلح افواج کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 700 حوثی جنگجو ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف مختلف محاذوں پر 257 کارروائیوں...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی...

Trump Trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام...

Fuel prices Fuel prices
پاکستان7 گھنٹے ago

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان7 گھنٹے ago

لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں، انتشار قانون کی طاقت سے روکیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ حکومت پرامن رہے گی،لانگ مارچ...

Security forces operation Security forces operation
پاکستان7 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد...

Trending