تازہ ترین
خلیجی جنگ دوسرے ہفتے میں داخل، ایران میں 1332افراد شہید، 7 دن میں 3 ہزار سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا، سینٹ کام کا دعوی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور صدر ٹرمپ کسی ایک ایرانی رہنما کو بھی زندہ چھوڑنے پر آمادہ نہیں، جنگ کے آٹھویں روز بھی ایران ڈٹ کر کھڑا ہے اور دشمن پر جوابی وار کررہا ہے۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ 7 دن میں 3 ہزار سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا،آپریشن ایپک فیوری کی رفتارمیں کوئی کمی نہیں کرر ہے،سینٹ کام نے ایرانی اہداف پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی۔
ایران کی جانب سے تازہ حملہ عراق کے شہر بصرہ میں کیا گیا جہاں امریکی آئل کمپلیکس پر ڈرون حملے کے بعدخوفناک آگ بھڑک اٹھی،جبکہ ایران پراسرائیلی حملوں کی نئی خوفناک لہرکا آغازہوگیا، تہران کے جنوب ،شمال اورمغربی علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے،مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی شدید بمباری ہوئی۔
اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہےکہ بمباری سے ایران کے 6 بیسلٹک میزائل لانچر تباہ کر دیے،تین ایڈوانس دفاعی نظام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔
ایران نےبھی اسرائیل پر جوابی یلغار کردی،صیہونی ریاست میں سائرن بج اٹھے،عرب اورخلیجی ملکوں میں امریکی اہداف مسلسل ایران کے نشانےپرہیں جبکہ اسرائیل پر بھی میزائلوں کی برسات کی جارہی ہے۔
ایرانی فوج نےامریکی صدر کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ۔ ایران نے واضح کیا ہےکہ صرف امریکا اور اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں باقی سب کیلئے روٹ کھلا ہے جہاں سے دُنیا بھر میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے ۔۔۔
ایران اسرائیل جنگ کے باعث دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز بند،جس سے عالمی معیشت ہل کر رہ گئی ہے،چین اور بھارت سمیت دنیا بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔پاکستان کو بھی درآمدی تیل کی نوے فیصد سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان6 دن agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی

