Connect with us

پاکستان

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں،15 دہشتگرد ہلاک

terrorists-ISPR

کابل (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف2 الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی،پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں  کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق انٹیلی جنس بنیاد پردوسری کارروائی ضلع بسیما میں کی گئی،سیکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا پتہ لگایا،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مختلف ہتھیار استعمال کئے گئے،جھڑپ میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،
مارےگئےدہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔


آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسزکی عزم استحکام مہم کےتحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ملک سے دہشت گردی کےمکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےبھارتی حمایت یافتہ 15دہشتگردوں کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،کہاعزم استحکام کےویژن کےتحت سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہادہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے  دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ismail Baqai Ismail Baqai
تازہ ترین5 گھنٹے ago

نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے جواز...

PTI workers PTI workers
پاکستان5 گھنٹے ago

27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

یمن میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یمن میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔...

monsoon rains monsoon rains
پاکستان6 گھنٹے ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔  ترجمان...

masood peshakian masood peshakian
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے...

ismail-baqae ismail-baqae
تازہ ترین6 گھنٹے ago

سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران...

lose-weight lose-weight
تازہ ترین21 گھنٹے ago

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ...

Orangi-Town Orangi-Town
پاکستان21 گھنٹے ago

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ...

shafi-jan shafi-jan
پاکستان21 گھنٹے ago

ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، شفیع جان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک...

rangers rangers
پاکستان22 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر...

Trending