Connect with us

تازہ ترین

ایرانی 3 بحری جہازوں کی کہانی: 1 امریکی حملے میں تباہ، باقی 2 کہاں ہیں؟

Iran naval ships

تہران (صداۓ سچ نیوز) حرِ ہند میں مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران ایرانی بحریہ کے 3 جنگی جہاز ایک بڑے جغرافیائی و سیاسی بحران کا مرکز بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ایرانی بحری جہازوں میں سے 1 جہاز امریکی آبدوز کے ٹارپیڈو حملے میں ڈوب چکا ہے جبکہ 2 دیگر جہازوں کو ہنگامی بنیادوں پر بھارت اور سری لنکا کی بندرگاہوں میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ واقعات ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پسِ منظر میں پیش آئے ہیں جس سے خطے کے ممالک بھارت اور سری لنکا بھی اس صورتِ حال میں شامل ہو گئے۔

آئی آر آئی ایس ڈینا پر حملہ

4 مارچ کو ایرانی فریگیٹ آئی آر آئی ایس ڈینا کو سری لنکا کے جنوبی شہر گال کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں امریکی آبدوز نے ٹارپیڈو سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے واشنگٹن میں اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آبدوز نے ایرانی جنگی جہاز کو ٹارپیڈو سے تباہ کیا ہے۔

سری لنکن حکام کے مطابق حادثے کے بعد 80 سے زائد لاشیں سمندر سے نکالی گئیں جبکہ 30 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

اس حملے کے بعد سے درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ بچ جانے والے اہلکاروں کو علاج کے لیے گال لے جایا گیا۔

یہ جہاز بھارتی شہر یشاکاپٹنم میں ہونے والی ایک بحری مشق میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا۔

آئی آر آئی ایس لاوان

دوسرا ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس لاوان تکنیکی خرابی کے باعث بھارت کے پانیوں میں موجود ہے، بھارت نے یکم مارچ کو جہاز کو بندرگاہ میں داخلے کی اجازت دی تھی جس کے بعد یہ 4 مارچ کو کوچی کی بندرگاہ پر پہنچا تھا، جہاز پر تقریباً 183 افراد سوار تھے اور اس وقت جہاز کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔

یہ جہاز ایک بین الاقوامی بحری تقریب میں شرکت کے لیے خطے میں موجود تھا۔

آئی آر آئی ایس بوشہر

رپورٹس کے مطابق تیسرے ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس بوشہر نے بھی انجن کی خرابی کے باعث سری لنکا سے مدد مانگی تھی جس کے بعد سے سری لنکا کے پانیوں میں موجود ہے، کشیدگی کے باوجود سری لنکا نے جہاز کو بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی اور جہاز کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ 

جہاز پر سوار 200 سے زائد افراد کو ویلیسارا نیول بیس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ اور امیگریشن کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ishaq Dar, Iranian FM Ishaq Dar, Iranian FM
تازہ ترین2 منٹس ago

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو، مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب...

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala
پاکستان14 گھنٹے ago

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید...

imam hassan mujtaba as imam hassan mujtaba as
پاکستان14 گھنٹے ago

مجالسِ عزا بسلسلہ شہادتِ فرزندِ رسول حضرت امامِ حسنؑ 27 اور28 صفرالمظفر امام بارگاہ دربارِ سخی شاہ پیارا بادشاہ میں منعقد ہوںگی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) شہادتِ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امامِ حسنِ مجتبیٰ علیہ السلام و خاتم...

gold gold
پاکستان21 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین21 گھنٹے ago

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان...

islamabad-high-court islamabad-high-court
پاکستان21 گھنٹے ago

ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری میں تاخیر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ...

Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr
تازہ ترین21 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان22 گھنٹے ago

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین22 گھنٹے ago

ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے...

rain rain
تازہ ترین22 گھنٹے ago

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی...

Trending