Connect with us

تازہ ترین

امریکا قطر سمیت دیگر ممالک میں منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادہ ہو گیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

american delegation

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

برطانوی خبر راساں ایجنسی نے ایک سینئر ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کو ایران نے واشنگٹن کے ساتھ جاری مذاکرات میں سنجیدگی کی علامت قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ پیش رفت اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

ان کے مطابق اثاثوں کی بحالی کا براہِ راست تعلق آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی فراہمی سے ہے۔

اگرچہ ذرائع نے مجموعی رقم کی تفصیل فراہم نہیں کی، تاہم ایک دوسرے ایرانی ذرائع کے مطابق امریکا تقریباً 6 ارب ڈالرز مالیت کے ایرانی فنڈز جاری کرنے پر متفق ہوا ہے، جو قطر میں رکھے گئے تھے۔

تاحال امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

آٹھ برس قبل منجمد کیے گئے فنڈز

یہ 2018ء میں منجمد کیے گئے فنڈز 2023ء میں امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت جاری کیے جانے تھے، تاہم 7 اکتوبر 2023ء کو اسرائیل پر حملوں کے بعد، جن کی ذمے داری ایرانی اتحادی فلسطینی گروپ حماس نے قبول کی، امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ان فنڈز کو دوبارہ منجمد کر دیا تھا۔

اس وقت امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ رقم فوری طور پر دستیاب نہیں ہو گی اور واشنگٹن اس اکاؤنٹ کو مکمل طور پر منجمد رکھنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ فنڈز دراصل جنوبی کوریا کو ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پر مشتمل ہیں، جو 2018ء میں اس وقت روکی گئی جب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرتے ہوئے جوہری معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

ستمبر 2023ء میں دوحہ کی ثالثی میں ہونے والے امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت یہ رقم قطری بینکوں میں منتقل کی گئی تھی، اس معاہدے کے تحت ایران میں قید 5 امریکی شہریوں کی رہائی کے بدلے 5 ایرانی قیدیوں کو امریکا میں رہا کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق اس رقم کے استعمال کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں تک محدود رکھا گیا تھا، جس کے تحت خوراک، ادویات، طبی آلات اور زرعی اشیاء کی فراہمی کے لیے امریکی محکمۂ خزانہ کی نگرانی میں ادائیگیاں کی جانی تھیں۔

وائٹ ہاؤس کی تردید

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے غیر ملکی بینکوں میں منجمد اثاثے بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

French president Iranian president French president Iranian president
تازہ ترین7 منٹس ago

ایران اسلام آباد مذاکرات سے فائدہ اٹھا کرکشیدگی میں کمی لائے، فرانسیسی صدر کی ایرانی صدر سے گفتگو

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہا...

Car-Accident Car-Accident
پاکستان23 منٹس ago

موٹروے ایم ون پر خوفناک حادثہ 2 نوجوان ہلاک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) لیسٹرشائر کی ایم 1 موٹروے پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں سوار...

Masoud Pezeshkian Masoud Pezeshkian
پاکستان32 منٹس ago

پاکستان میں موجود ہمارا وفد پورے دل سے ایرانی مفادات کا دفاع کر رہا ہے، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود ہمارا وفد پورے دل سے ایرانی...

Rescue-1122 Rescue-1122
پاکستان40 منٹس ago

لاہور، 24 گھنٹوں میں 187 ٹریفک حادثات، 217 افراد زخمی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں 24 گھنٹے میں 187 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 217 افراد زخمی...

PakFlag PakFlag
تازہ ترین48 منٹس ago

سعودی عرب، قطر کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کریں گے۔...

Trump Trump
تازہ ترین59 منٹس ago

بڑی تعداد میں مکمل خالی ٹینکر امریکا تیل اور گیس لوڈ کروانے آرہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں مکمل خالی ٹینکرز امریکا کی طرف...

trump trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کی فوج کو مکمل تباہ کردیاہے لیکن آپ فیک نیوز سنیں گے تو لگےگاکہ ہم ہار رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، خالی بحری جہاز تیل کیلئے امریکا...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

خام تیل سے بھرے چین کے 2 ٹینکر آبنائے ہرمز سےگزرگئے

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کے 2 سپر ٹینکر آج آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں، شپنگ ڈیٹا کے مطابق چینی...

white-house white-house
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

وائٹ ہاؤس کی ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے کی تردید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس نے ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر...

EU EU
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ای یو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 30 سے ​​زائد نئی اسرائیلی بستیوں کے قیام کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا

برسلز (صداۓ سچ نیوز) یورپین یونین نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 30 سے ​​زائد نئی بستیاں قائم...

Trending