Connect with us

تازہ ترین

امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

crafts

واشنگتن (صداۓ سچ نیوز) خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی امریکی بحریہ نے ایران کے قریب اپنے 2 طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش تعینات کر دیے۔

بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق دونوں بحری جہاز گزشتہ روز خلیجِ عمان میں داخل ہوئے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد آبنائے ہرمز کے اطراف سیکیورٹی کو مزید مضبوط کرنا اور ضرورت پڑنے پر تہران پر دباؤ بڑھانا ہو سکتا ہے۔

یہ تعیناتی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر حملوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں، عالمی سطح پر تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اس وقت دوبارہ شدت اختیار کر گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی ختم ہو چکی ہے، اگرچہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

اس کے بعد امریکا نے ایران پر خطے میں 3 آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام عائد کیا اور ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

جواباً ایران نے 2 روز قبل خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بدھ اور جمعرات کو ایران کے 6 شہروں میں کیے گئے امریکی حملوں میں تقریباً 17 جاں بحق ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز تعینات کر رکھے ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق بحری قوت میں اس اضافے کا مقصد خطے کی سلامتی کو فروغ دینا اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ کے مختلف سمندری علاقوں میں گشت کر رہے ہیں، جبکہ سینٹ کام کی افواج خطے کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔

جب سینٹ کام سے پوچھا گیا کہ آیا یہ تعیناتی ایران کی معیشت کو ماضی میں نقصان پہنچانے والی بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ہے؟ تو اس نے آپریشنل معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم دونوں طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے میزائلوں کی ممکنہ مار کی حدود میں دیکھے گئے، جس کے باعث ان کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے سینئر فیلو اور ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل مارک مونٹگمری نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افواج کی نقل و حرکت معمول کا حصہ ہوتی ہے، لیکن جب بحری جہازوں کو ناکہ بندی یا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کی معاونت کے لیے تیار کیا جاتا ہے تو وہ عمومی طور پر ایرانی خطے کے زیادہ قریب آ جاتے ہیں۔

امریکی بحریہ کی موجودگی میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکا کی توجہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جاسکے، جو نومبر میں ہونے والے کانگریس کے انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی طور پر بھی ایک اہم معاملہ ہے۔

دوسری جانب قطر کا ایک وفد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایران میں مذاکرات مکمل کر کے واپس روانہ ہو گیا جبکہ ایرانی حکام ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات کے لیے آج عمان جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

KP IG KP IG
پاکستان13 گھنٹے ago

آئی جی خیبر پختونخوا نے احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کو احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہدایات جاری کردی گئیں۔ آئی...

pti-flag pti-flag
پاکستان13 گھنٹے ago

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرانے کی کوشش کا خیرمقدم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرانے کی...

Maulana Fazlur Rehman Maulana Fazlur Rehman
پاکستان13 گھنٹے ago

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان...

Balochistan Operation Balochistan Operation
پاکستان14 گھنٹے ago

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بارکھان (صداۓ سچ نیوز) سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان14 گھنٹے ago

طالبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کو عبرت کا نشان بنائیں گے، محسن نقوی کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ یقینی بنانے آیا ہوں کہ...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان14 گھنٹے ago

ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی، بہت کوششیں کی لیکن اب میرے ہاتھ میں کچھ نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی نہ...

gold gold
پاکستان14 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونےاور چاندی کی قیمت میں آج پھر اضافہ

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونےاور چاندی کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Governor Faisal Karim Kundi Governor Faisal Karim Kundi
پاکستان14 گھنٹے ago

ایمرجنسی یا گورنر راج یا پھر دونوں؟ فیصلہ کل ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل وفاقی کابینہ فیصلہ کرے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان21 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد...

AI Chatbots for Assignments. AI Chatbots for Assignments.
تازہ ترین21 گھنٹے ago

امریکا میں اے آئی سے نقل کا بحران، 95 فیصد طلبہ کا اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے کا انکشاف

آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)  نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کردیا۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے...

Trending