تازہ ترین
ایرانی 7.8 ارب ڈالرز کی کرپٹو معیشت کو جنگ بندی کے بعد ترقی کا نیا راستہ مل گیا، امریکی اخبار
تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر عائد ٹرانزٹ ٹول کرپٹو کرنسی میں وصول کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد پابندیوں اور مالیاتی نگرانی سے بچنا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر کرپٹو کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کے مطالبے نے ملک کی 7.8 ارب ڈالرز کی کرپٹو معیشت اور مرکزی مالیاتی نظام سے باہر کام کرنے والی ریاستوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کے کردار پر نئی روشنی ڈالی ہے۔
ایران کی آئل، گیس اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کرنے والی یونین کے ترجمان حمید حسینی نے امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے ٹینکروں سے فی بیرل 1 ڈالر کے حساب سے فیس وصول کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران چاہتا ہے کہ یہ ادائیگیاں کرپٹو کرنسی میں کی جائیں تاکہ پابندیوں کے باعث ان کی نگرانی نہ کی جا سکے یا انہیں ضبط نہ کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدارنِ انقلاب اور اس سے منسلک گروہ تجارتی سرگرمیوں، اسلحے اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہیں۔
بڑی تجزیہ کار کمپنی چینالیسس کے مطابق اس شعبے کی نصف سے زائد سرگرمیاں انہی مقاصد کے لیے کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے مرکزی بینک نے کم از کم 507 ملین ڈالرز مالیت کی ٹیتھر کرپٹو کرنسی بھی حاصل کر لی ہے۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

