اوورسیز پاکستانیز
برطانیہ کا انسانی اسمگلرزکیخلاف آپریشن کافیصلہ، سخت کاروائی کرینگے، برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود
لندن(صدائے سچ نیوز)برطانیہ نے انسانی اسمگلنگ کے گھنائونے دھندے کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کا فیصلہ کرلیا۔ انسانی اسمگلرز کیخلاف آپریشن کیلئے برطانوی سرحدی افسران کی ٹیموں کو بلقان بھیج دیا گیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ شبانہ محمود نے اس امر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ آئندہ چند یوم کے دوران کشتیوں پر لوگوں آمد کی تعداد تقریبا 60 ہزار کے قریب پہنچ جائیگی، اس سے متعلق سیکیورٹی افسران کو اسمگلرز کیخلاف کریک ڈان کیلئے بلقان بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری داخلہ شبانہ محمو د نے اعلان کیا ہے کہ حکام اس بات کا گہرائی سے جائزہ لیں گے کہ آیا برطانیہ کی ٹیمیں اس خطے میں مستقل طور پر تعینات کی جاسکتی ہیں یا نہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ آنیوالے غیر قانونی مہاجرین کا ایک بڑا حصہ بلقان کے راستے فرانس کے ساحل تک پہنچتا ہے جہاں سے کشتیوں پر برطانوی چینل عبور کرنے کیلئے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی طرف سے غیرقانونی مہاجرین کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کے باوجود رواں سال ابتک 36 ہزار جبکہ بحران کے آغاز سے ابتک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد مہاجرین برطانیہ میں داخل ہوچکے ہیں۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

