Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

ایک خفیہ رپورٹ نے محکمہ داخلہ کی سنگین خامیوں کو بےنقاب کر دیا ہے، شبانہ محمود

British Home Secretary Shabana Mehmood

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ ہوم آفس فی الحال اپنے مقصد کے لیے موزوں نہیں ہے، کیونکہ ایک خفیہ رپورٹ نے محکمے کی سنگین خامیوں اور اندرونی ناکامیوں کو بےنقاب کر دیا ہے۔ 

میں سابق حکومت کے دور میں سابق مشیر نک ٹموتھی کی تیار کردہ رپورٹ، 2 سالہ قانونی جدوجہد کے بعد منظرِ عام پر آئی ہے۔ اس میں محکمے کے اندر ناکامی کے کلچر، امیگریشن کے حوالے سے مایوس کن رویے، اور مختلف متضاد نظاموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے غیر قانونی نقل وحمل روکنے میں مدد ملے گی، بیرسٹر شبانہ محمود

شبانہ محمود، جنہوں نے ستمبر میں یویٹ کوپر کی جگہ وزارتِ داخلہ کا قلمدان سنبھالا، نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میں ہوم آفس کو مکمل طور پر ازسرِنو تشکیل دینے کا عزم رکھتی ہوں جو ناکامی کے لیے بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہوم آفس کے قانونی مشیروں میں حد سے زیادہ دفاعی رویہ پایا جاتا ہے اور اعلیٰ حکام اکثر وزیروں کو ناپسندیدہ حقائق بتانے سے گریز کرتے ہیں۔ 

مزیدبراں عملے کا وقت شناختی سیاست اور سماجی مسائل پر مباحثوں میں ضائع ہوتا ہے، جہاں اہلکار کام کے اوقات میں ’سُننے کے حلقوں‘ (listening circles) میں جذباتی گفتگو کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا انسانی اسمگلرزکیخلاف آپریشن کافیصلہ، سخت کاروائی کرینگے، برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود

نک ٹموتھی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ونڈرش اسکینڈل کے بعد دیگر سرکاری محکموں نے ہوم آفس سے اعتماد کھو دیا اور تعاون کم کر دیا۔ ان خامیوں کے نتیجے میں مینسٹن پناہ گزین مرکز میں 2022 میں شدید بحران پیدا ہوا، جہاں غلط اندازوں کے باعث 18 ہزار افراد کو غیر قانونی طور پر گنجائش سے زائد رکھا گیا۔

اسی سلسلے میں رواں ماہ ایک کورونر کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہوم آفس نے ایک پناہ گزین کی ذہنی صحت کا بروقت جائزہ نہیں لیا، جسے بعد ازاں بیبی اسٹاک ہوم بارج پر منتقل کیا گیا، جہاں دسمبر 2023 میں اس کی موت واقع ہوئی۔ 

شبانہ محمود نے کہا کہ یہ رپورٹ سابقہ حکومت کے دور میں تیار کی گئی اور اس کے مندرجات ہوم آفس کے نظام کی حقیقت کو واضح کرتے ہیں۔ پچھلی کنزرویٹو حکومت کو ان مسائل کا علم تھا مگر اس نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم تبدیلی لا رہے ہیں، اور وہ نئے مستقل سیکریٹری کے ساتھ مل کر ہوم آفس کو ایسا ادارہ بنائیں گی جو واقعی اس ملک کے عوام کی خدمت کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Faizabad Faizabad
پاکستان11 منٹس ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین19 منٹس ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان43 منٹس ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین50 منٹس ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین58 منٹس ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

US Senator US Senator
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ریپبلکن ارکان ایران کیخلاف جنگ کی مخالفت کریں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ریپبلکن ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے...

defence-deal defence-deal
پاکستان1 گھنٹہ ago

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔ نیویارک...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان13 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعا کی قیمتوں میں معولی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت...

Trending