Connect with us

پاکستان

سانحۂ گل پلازا، تحقیقاتی رپورٹ میں آگ حادثاتی قرار، 11 سالہ بچے سمیت متعدد افراد نامزد، 72 ہلاکتوں کی تصدیق

gul plaza

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سانحۂ گل پلازا کی تحقیقاتی رپورٹ میں کمیٹی کے صدر تنویر پاستا اور 11 سالہ بچے سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سانحۂ گل پلازا کیس میں پولیس نے مقدمے کے چالان کے ساتھ تحقیقاتی رپورٹ پراسیکیوشن کو جمع کروا دی ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ گل پلازا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ چالان کا حصہ نہیں بنائی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ میں کسی بھی قسم کے دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی نفی کرتے ہوئے گل پلازا کی آگ کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی شروعات دکان نمبر 193 سے ہوئی جہاں دکاندار نعمت اللّٰہ اکثر اوقات اپنی دکان 11 سالہ بیٹے حذیفہ کے سپرد کر کے چلا جاتا تھا۔

تحقیقات کے مطابق حذیفہ کی جانب سے ماچس کی تیلیاں جلا کر پھینکنے سے مصنوعی پھولوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر نعمت اللّٰہ اور حذیفہ دونوں کو غفلت اور لاپروائی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں دکاندار نعمت اللّٰہ، اس کے 11 سالہ بیٹے حذیفہ، گل پلازا کمیٹی کے صدر تنویر پاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکریٹری محمد امین اور جوائنٹ سیکریٹری محمد رمضان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تمام ملزمان کو مفرور قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم عمر بچے کو دکان پر کام سے نہ روکنا مارکیٹ یونین کی غفلت تھی، مزید یہ کہ آتشزدگی کے بعد مارکیٹ یونین کی جانب سے نہ تو بر وقت ایمرجنسی اطلاع دی گئی اور نہ ہی امداد طلب کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گل پلازا کے تمام گیٹ بند تھے اور یونین کی جانب سے انہیں بر وقت نہیں کھلوایا گیا جس کے باعث لوگوں کو باہر نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بند دروازوں کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق یونین کے صدر تنویر پاستا نے کے الیکٹرک کو فون کر کے بجلی بند کروائی جس کے نتیجے میں اندھیرا چھا گیا اور متعدد افراد مارکیٹ کے اندر پھنس گئے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سانحۂ گل پلازا میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 لاشوں کی باقیات تاحال کسی نے وصول نہیں کیں۔

مزید برآں تحقیقات کے دوران 4 عینی شاہدین کے ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Committee Joint Committee
پاکستان11 گھنٹے ago

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز...

Drone Drone
تازہ ترین11 گھنٹے ago

حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ

مدینہ منورہ (صداۓ سچ نیوز) حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیاہے...

Cricket-world-cup Cricket-world-cup
تازہ ترین12 گھنٹے ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا...

Afghan Taliban Afghan Taliban
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگروں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغان طالبان رجیم...

gold gold
پاکستان12 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر نہیں آسکیں گی، امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈسروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران...

Trump Trump
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے، ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے۔  ٹائم میگزین...

agosh home agosh home
پاکستان13 گھنٹے ago

ضامن گروپ، خودی ویلنس نے آغوش ہوم کی بے سہارا ماؤں کے ساتھ بزرگوں کا عالمی دن منایا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) معروف سماجی شخصیات اور مخیر حضرات کاشف شاہ اور ان کی اہلیہ ثروت نسیم شاہ، جو...

Gaza Gaza
تازہ ترین13 گھنٹے ago

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، شہدا کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی...

Trending