Connect with us

تازہ ترین

امریکی فوجیوں کے موبائل کے استعمال سے ایران کو معلومات ملنے کا انکشاف

mobile-phone

مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ فوجیوں کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے سے ایران کو امریکی اڈوں پر حملوں کے نتائج کا تقریباً فوری اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے 28 جولائی کو فوجیوں کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ایران صحافیوں کی رپورٹس اور امریکی فوجیوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپنے حملوں کی کامیابی یا ناکامی کا جائزہ لے رہا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل سیکیورٹی کے اصولوں پر مزید سختی سے عمل کریں، تاہم خط میں کسی مخصوص اقدام کا ذکر نہیں کیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن میں تعینات بعض امریکی فوجیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ان کے موبائل فون تحویل میں لیے جا سکتے ہیں، جبکہ ایک اور ذریعے کے مطابق پورے خطے میں بھی اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹموتھی ہاکنز نے کہا ہے کہ یہ پیغام فوجیوں کو آپریشنل سیکیورٹی کی اہمیت یاد دلانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ماہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک امریکی فوجی نے ایران کے حملے کے دوران اردن کے موفق السلطي ایئر بیس پر بنکر کی جانب جاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔

ایڈمرل کوپر کے مطابق یہ ویڈیو میٹا اسمارٹ گلاسز سے بنائی گئی تھی اور اس سے ایران کو فوجیوں کی پوزیشن اور ردعمل سے متعلق معلومات مل سکتی ہیں۔

ایڈمرل کوپر نے کہا کہ اگر ایسی معلومات عام نہ ہوں تو ایران کے لیے یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ اس کے حملے ہدف پر لگے یا نہیں، لیکن عوامی طور پر دستیاب تصاویر، ویڈیوز اور رپورٹس ایران کو بغیر کسی قیمت کے جنگی نقصان کا جائزہ (Battle Damage Assessment) فراہم کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی محکمۂ دفاع سیکیورٹی خدشات کے باعث حملوں اور فوجی نقصانات کی تفصیلات محدود رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pak-Army Pak-Army
پاکستان2 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

مستونگ (صداے سچ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔...

pmshehbaz sharif and saudi crown prince pmshehbaz sharif and saudi crown prince
پاکستان2 گھنٹے ago

سعودیہ کی سلامتی اور اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مملکت کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے...

Zahran Mamdani Netanyahu Zahran Mamdani Netanyahu
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیتن یاہو جنگی مجرم، فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی کے معمار ہیں، ظہران ممدانی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان...

BISE-Lahore-matric-result-2026 BISE-Lahore-matric-result-2026
پاکستان3 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ...

economy economy
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ ہدف سے کم رہنے، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان...

Afghan Nationals in Balochistan Afghan Nationals in Balochistan
پاکستان3 گھنٹے ago

فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست

دانا سر بائی پاس (صداۓ سچ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے...

Rangers Rangers
پاکستان5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، پنجاب حکومت نے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب...

artificial intelligence artificial intelligence
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مصنوعی ذہانت کی رفتار کو عالمی سطح پر سست کرنے کے مطالبات مسترد

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رفتار کو عالمی سطح پر سست...

Erdogan Erdogan
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ترک صدر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے ویٹو پاور ختم کرنے کا مطالبہ

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوامٍ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ...

Trump، Shehbaz Sharif Trump، Shehbaz Sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو ’فنٹاسٹک وزیراعظم‘ قرار دیدیا

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب سے نواز دیا۔ اقوام...

Trending