پاکستان
راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے دن کےکھیل کا اختتام، سری لنکا نے4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے
راولپنڈی (صداے سچ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا اختتام ہوگیا ہے اور سری لنکا نے پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں 4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے ہیں۔
مہمان ٹیم نے آج 3 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز سے دن کا آغاز کیا تھا۔ دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کےدرمیان پانچویں وکٹ پر249 رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی ہے۔ پاکستانی بولرز کھیل کے تیسرے دن صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
پہلی اننگز میں سری لنکا کوپاکستان کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
گزشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل کو ختم کرنا پڑا تھا، ایسے میں سری لنکا نے 27.1 اوورز کا سامنا کیا تھا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے تھے۔ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم، طیب عارف اور محمد طہٰ نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

