برطانیہ اور یورپ
بیرسٹر کائنات انجم رشتۂ ازدواج میں منسلک، لوٹن اور ملٹن کینز میں پروقار شادی کی تقریبات
لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر لوٹن کی معروف کاروباری شخصیت راجہ نعیم انجم کی صاحبزادی اور تحصیل گوجرخان کے گاؤں جاتلی کے معروف خاندان کے مرحوم ٹھیکیدار راجہ ظہور کی پوتی، معروف قانون دان بیرسٹر کائنات انجم رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
شادی کی تقریبات برطانیہ کے شہروں لوٹن اور ملٹن کینز میں نہایت تزک و احتشام اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ رخصتی کی پُروقار تقریب کے بعد بیرسٹر کائنات انجم اپنے شریکِ حیات محمد الیاس کے ہمراہ نئی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے اپنے پیا گھر روانہ ہو گئیں۔
دلہن کی رہائش گاہ لوٹن میں منعقد ہونے والی شادی کی مختلف تقریبات کے بعد بارات اور ولیمہ کی مرکزی تقریب ملٹن کینز کے ولٹن ویڈنگ ہال میں منعقد ہوئی، جس میں برطانیہ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافتی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
ولیمہ کی تقریب میں پاکستان پریس کلب لوٹن (یوکے) کے جوائنٹ سیکرٹری یاسر اقبال مغل، چوہدری یعقوب (دولتالہ)، چوہدری مسعود (نتھیہ، عالم شیر،) چوہدری تصور (دولتالہ)، چوہدری زاہد (لودیں)، مانچسٹر سکول دولتالہ کے چیف ایگزیکٹور راجہ خالد محمود (رتیال)، راجہ صابر (تلہ گنگ)، راجہ بشارت، راجہ بلال (چک راجگان)، محمد نعیم۔آف پھمبل محمد تیمور (ماچھیہ) سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر میزبان خاندان نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ شرکاء نے راجہ نعیم انجم اور ان کے اہل خانہ کو صاحبزادی کی شادی پر دلی مبارکباد پیش کی اور نوبیاہتا جوڑے بیرسٹر کائنات انجم اور محمد الیاس کے لیے صحت، خوشحالی، دائمی رفاقت اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

