تازہ ترین
جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 16 افراد ہلاک
سیئول (صداۓ سچ نیوز) جنوبی کوریا میں رواں سال شدید گرم موسم کے باعث اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 مئی سے 2 اگست کے درمیانی عرصے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 25 افراد گرمی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوئے، جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنوبی کوریا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ تین بار ٹوٹ چکا ہے اور اتوار کے روز شہر یانگسان میں درجہ حرارت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر ریکارڈ کیا گیا۔
دارالحکومت سیئول میں آج ‘شدید ہیٹ ویو وارننگ’ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور درجہ حرارت دوبارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔
شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طبی عملہ 63 ہزار انتہائی حساس افراد کا طبی معائنہ کررہا ہے، جن میں بزرگ اور معذور افراد شامل ہیں۔
دارالحکومت میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے 200 ٹرکوں کی مدد سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

