Connect with us

تازہ ترین

امریکا نے جوہری ہتھیار استعمال کیا تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دےگا، ایرانی رکن پارلیمنٹ

us-iran-deal

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترک میڈیا کے مطابق  ایرانی خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن فدا حسین مالکی نے ایران پر ممکنہ امریکی جوہری حملے سے متعلق میڈیا رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیا تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دے گا۔

ان کا یہ بیان ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے سامنے آیا جس میں امریکا کی جانب سے ممکنہ جوہری حملےکا ذکر کیا گیا تھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایران پر امریکی جوہری حملے کے امکان کو کس حد تک سنجیدہ سمجھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے کوئی غیر دانشمندانہ اقدام خارج از امکان نہیں، لیکن انہیں نہیں لگتا کہ وہ ایسا کرنے کی جرات کریں گےکیونکہ اس طرح کا اقدام دنیا کو ایک خطرناک جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔ اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو ایران بھی جواب دے گا اور اس کا ردعمل ایران کے خلاف استعمال کیے جانے والے ہتھیار کی نوعیت کے مطابق ہوگا۔

جب ان سے  ہتھیار کی نوعیت سے متعلق  وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نےکہا کہ امریکا جو بھی استعمال کرے گا ایران اس کا جواب دے گا۔ تاہم  انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

فدا حسین مالکی  کا مزید کہنا تھا کہ  جب تک امریکا اپنے سابقہ وعدوں پر عمل نہیں کرتا، ایران مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا، بصورت دیگر آبنائے ہرمز سمیت کئی معاملات حل طلب رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Islamabad March Islamabad March
پاکستان29 منٹس ago

اسلام آباد مارچ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متعدد ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے...

Yemeni Government Forces Yemeni Government Forces
تازہ ترین35 منٹس ago

یمنی حکومتی فورسز کے حوثیوں کیخلاف 1122 حملے، 1747 جنگجو ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی...

Tariq Fazal Ch Tariq Fazal Ch
پاکستان43 منٹس ago

بتایا جائے پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں سے کونسا غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟ طارق فضل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) طارق فضل نے کہا کہ پہلا مطالبہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کی مذمت...

Security forces Security forces
پاکستان49 منٹس ago

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف...

defence-deal defence-deal
پاکستان56 منٹس ago

مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے جارہا...

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان13 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان14 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان14 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

Trending