Connect with us

تازہ ترین

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھڑپیں، ارجنٹائن کے کھلاڑیوں پر پابندیاں، لاکھوں ڈالرز جرمانہ بھی عائد کردیا گیا

Argantina

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعات پر ارجنٹائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مڈ فیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر 10 میچز کی پابندی عائد کردی۔

فیفا ڈسپلنری کمیٹی نے پیریڈیز پر 90 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ناہوئل مولینا کو 7 میچز کے لیے معطل اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

فیفا کے مطابق اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان 19 جولائی کو نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی تحقیقات کے بعد یہ سزائیں سنائی گئی ہیں۔

تھیاگو الماڈا اور پابلو مارٹن پائز گاویرا کو ایک، ایک میچ کی پابندی اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ ارجنٹائن کے ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا کو 3 میچز کے لیے معطل اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فیفا نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

فیفا کے مطابق اے ایف اے کو کھیلوں کے ایونٹ کو اسپورٹس کے منافی مظاہرے کے لیے استعمال کرنے، ٹیم کی بدسلوکی، شائقین کی جانب سے امتیازی نعروں اور اشاروں سمیت سیکیورٹی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

ارجنٹائن کو آئندہ دو ہوم میچز 50 فیصد تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ کھیلنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، تاہم ان میں سے ایک میچ کی پابندی معطل کردی گئی ہے۔

فیفا نے جرمانے میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم امتیازی سلوک کے خلاف اقدامات کے لیے مختص کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ ایک لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا بھی معطل رکھی ہے۔

خیال رہے کہ یہ کارروائی ورلڈ کپ فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے مقرر کیے گئے ڈسپلنری اینڈ ایتھکس پراسیکیوٹر کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد کی گئی۔

فیفا کے مطابق تمام میچز کی پابندیاں متعلقہ قومی ٹیموں کے اگلے میچز میں لاگو ہوں گی۔

فریقین کو فیصلوں کی وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ طلب کرنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ فیفا کے ضابطوں کے تحت ان فیصلوں کے خلاف اپیل بھی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسپین نے 19 جولائی کو نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹائن کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

rain-pakistan rain-pakistan
پاکستان17 منٹس ago

آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ...

Imran Khan’s Imran Khan’s
پاکستان21 منٹس ago

10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے اینگزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے طبی معائنے کی...

Fatah-4 Cruise Missile Fatah-4 Cruise Missile
پاکستان34 منٹس ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی...

department of digital media department of digital media
پاکستان42 منٹس ago

پاکستان امن و استحکام کے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، مقررین کا مکالمہ، سفارتکاری اور ذمہ دارانہ ابلاغ پر زور

لاہور(صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام، علاقائی تعاون اور مختلف اقوام...

Asif-Zardari Asif-Zardari
پاکستان1 گھنٹہ ago

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان4 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ  آج رات پشاور پہنچے گا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت...

bilawal bilawal
پاکستان4 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں...

Crude Oil Crude Oil
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں...

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان4 گھنٹے ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Trending