پاکستان
فیلڈ مارشل سے کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) کانگو کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بینزاویلمبوےکو جی ایچ کیوآمد پر سلامی دی گئی، فیلڈ مارشل سے ملاقات میں پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور اس سلسلے میں دفاعی وسیکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے ۔
پاکستان، کانگو کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز نے نیول اور ایئرچیفس سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔
معزز مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کے امن و استحکام کے عزم کو سراہا ، پاکستان کی دفاعی خود انحصاری اور مقامی پیداوار میں پیشرفت کی تعریف کی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

