تازہ ترین
ٹرمپ کی حماقتوں نے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا خواہاں بنا دیا ہے، محسن رضائی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے ساتھ ٹرمپ کی حماقتوں نے دنیا بھر کے ممالک میں ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو بڑھا دیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق محسن نے کہا کہ اس خواہش میں خاص طور پر تب اضافہ ہوا جب ممالک نے دیکھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی رکنیت امریکا کی جانب سے حملوں کو روکنے میں غیر موثر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جوہری سلامتی کے بجائے جوہری عدم تحفظ پیدا کیا ہے۔ ایران نے تمام بین الاقوامی حفاظتی اقدامات کو قبول کیا ہے، ان کی مکمل تعمیل کی ہے، ایران این پی ٹی کا رکن ہے اور معائنے پر بھی رضامند ہوا ہے، ایران واحد ملک ہے جو ایٹمی ضوابط کی پاسداری میں دیگر تمام ممالک سے آگے ہے‘۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ تنازع اور اپنے سفارتی طرزِ عمل میں اب تبدیلی لانی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ ’آج کا ایران جنگ سے پہلے والا ایران نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے حالیہ نئی فوجی تقرریاں اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہیں کہ ایران جنگ کے لیے ہر دم تیار رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
محسن رضائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی نوجوانوں کے ذہنوں میں امریکا کا ایک ’امن پسند‘ ملک کا تصور اب یکسر بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پوری دنیا سمجھ چکی ہے کہ ٹرمپ ایک بے وقوف انسان ہیں‘۔
محسن رضائی نے دیگر ممالک کو سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف اقتصادی اقدامات نافذ کرنے میں امریکا کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور واضح کیا کہ بصورتِ دیگر ایران جوابی کارروائی میں ان کے مفادات کو براہ راست نشانہ بنائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ’اگر ایران کے اردگرد کے ممالک اس اقتصادی جنگ میں امریکیوں کا ساتھ دیتے ہیں تو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی باہر نہیں جائے گا اور ہم خلیج فارس سے تیل کی برآمد کے دیگر راستوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘۔
محسن رضائی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ صدر ٹرمپ کو دراصل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر اقتصادی جنگ مسلط کرنے کے لیے قائل کیا تھا۔
محسن رضائی کے مطابق ٹرمپ اس خیال کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھے لیکن نیتن یاہو نے انہیں قائل کیا کہ وہ اس اقدام کو محض 2 سے 3 ماہ تک آزما کر دیکھیں اور پھر جائزہ لیں کہ آیا اسے مزید 6 ماہ تک جاری رکھنا ہے یا نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

