Connect with us

پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ

asim-munir-iran-visit

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے،دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےتقریب سےخطاب میں کہا ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے،ملک مکمل معاشی، فوجی اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے،ہم امریکا کی سخت پابندیوں کے سامنےثابت قدم ہیں،ایران غیرمساوی جنگ کامقابلہ کرنےکی کوشش کررہا ہے۔

مزید کہا امریکا نےایران کو وینزویلا بنانےکی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا،دشمن چاہتاتھاکہ ایران تباہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا،ایران مضبوط اتحاد سےدنیا کوحیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا،امید ہےعوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Nawaz-Sharif Nawaz-Sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف نےجاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان3 گھنٹے ago

سندھ کابینہ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کابینہ نے میر رضا کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے...

us-missiles-test us-missiles-test
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ایئرٹو ایئرمیزائل کا تجربہ کرلیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے طویل فاصلے تک مارکرنیوالے ایئرٹوایئرمیزائل کا تجربہ کرلیا۔ امریکی بحریہ کےمطابق میزائل 463کلومیٹر سے...

Syria Syria
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ائیر بیس پر حملے کے بعد شام نے اسرائیل سے رابطے معطل کردیے

دمشق (صداۓ سچ نیوز) شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شامی ائیر بیس...

asim-munir-iran-visit asim-munir-iran-visit
پاکستان3 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر...

Mohsen-Rezaei-Trump Mohsen-Rezaei-Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ کی حماقتوں نے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا خواہاں بنا دیا ہے، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران پر...

Israeli-rabbi Israeli-rabbi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیلی ربی کا فلسطینیوں کے وجود سے انکار

تل ابیب (صداے سچ نیوز) اسرائیلی ربی نے فلسطینی قوم کے وجود سے انکار کر دیا، غزہ سمیت تمام فلسطین...

usa-canada usa-canada
تازہ ترین4 گھنٹے ago

کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا

امریکا اورکینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف وار مزید شدت...

Iranian-president masoud pezeshkian Iranian-president masoud pezeshkian
تازہ ترین7 گھنٹے ago

دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری لحاظ سے حالتِ جنگ میں ہے،...

Trending