Connect with us

تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہرمز استعمال کرنیوالے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کی منظوری

Strait-of-Hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے مختلف خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کی شق کی منظوری دے دی۔

ترکش خبر ایجنسی اناطولیہ کے مطابق ایران کی پارلیمانی کمیٹیوں نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور ترقی یقینی بنانے سے متعلق مجوزہ قانون کے آرٹیکل 3 کی منظوری دی ہے۔

اس قانون کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ان ممالک کے بحری جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی جنہیں بحری راستے سے گزرنے کی اجازت حاصل ہو گی۔

کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کے مطابق فیس جہاز رانی، ماحولیاتی خدمات، خصوصی حالات میں ایندھن کی فراہمی، بیمہ، سیکیورٹی اور دیگر خدمات کے عوض وصول کی جائے گی۔

فیس کی یہ رقم ایرانی ریال یا تہران کی جانب سے مقرر کردہ کسی دوسری کرنسی میں وصول کی جائے گی۔

ایران کا مؤقف ہے کہ مجوزہ قانون آبنائے ہرمز سے متصل ممالک کے حقوق کو مدِ نظر رکھتا ہے، قانون میں بین الاقوامی قوانین کے تحت آزادانہ بحری آمد و رفت کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے تاہم ساحلی ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور حقوق کے احترام پر بھی زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج سے تیل اور گیس کی عالمی برآمدات کے لیے انتہائی اہم بحری راستہ ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کا معاملہ کشیدگی کا اہم مرکز بن چکا ہے۔

جنگ سے قبل اس راستے سے بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت ہوتی تھی تاہم ایران اب اس پر کنٹرول برقرار رکھنے اور فیس وصول کرنے پر زور دے رہا ہے جسے امریکا مسترد کرتا رہا ہے۔

ہرمز پر قانون کیسے نافذ ہو گا؟

مجوزہ قانون کو پہلے مکمل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کی مختلف شقوں اور مجموعی مسودے پر ووٹنگ ہو گی، منظوری کے بعد اسے آئینی اور اسلامی اصولوں سے مطابقت کی جانچ کے لیے نگہبان کونسل کو بھیجا جائے گا۔

اگر نگہبان کونسل کو اعتراضات ہوئے تو قانون دوبارہ پارلیمنٹ کو بھیجا جا سکتا ہے، اختلاف برقرار رہنے کی صورت میں مصلحت نظام کونسل مداخلت کر سکتی ہے، نگہبان کونسل کی حتمی منظوری کے بعد صدر قانون جاری کریں گے اور اس کا نفاذ عمل میں آئے گا۔

اس سے قبل ایران کے سیکیورٹی سربراہ محسن رضائی نے خبردار کیا تھا کہ ایران پر امریکی پابندیوں میں شامل ہونے والی ریاستوں کو دشمن تصور کیا جائے گا اور تہران ان کے مفادات کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نقشہ دوبارہ شیئر کیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ٹرمپ نے ایک جلسے میں آبنائے ہرمز کو ’امریکی علاقہ‘ قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

AJK-assembly AJK-assembly
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ، ن لیگ نے 8 میں سے 6 جیت لیں

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں میں سے  6 نشستیں ن لیگ...

Strait-of-Hormuz Strait-of-Hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہرمز استعمال کرنیوالے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کی منظوری

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے...

Imran Khan Imran Khan
تازہ ترین3 گھنٹے ago

21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

دنیا کے 21  عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ایک اور خط...

usa-militry usa-militry
تازہ ترین4 گھنٹے ago

فوجیوں کی کمی، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ کردیں

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کر دیں۔ جنگی مشقیں ایران کے...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان4 گھنٹے ago

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نورین نیازی کی اپنے بھائی عمران خان سے...

ndma-alert ndma-alert
پاکستان4 گھنٹے ago

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 160 سے متجاوز

 ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 160 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں شدید...

petrol petrol
پاکستان4 گھنٹے ago

شہری ایک لیٹر پیٹرول پر 130 روپے 75 پیسے ٹیکس اور مارجنز ادا کرنے پر مجبور

پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں کے اوپر شہری بڑھتے بھاری اضافی بوجھ کی زد میں ہیں۔ شہری ایک...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے بہت سے طریقے ہیں، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی موجودگی کا...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی، وجوہات کیا ہیں؟

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کو ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس...

azad-kashmir-legislative-assembly azad-kashmir-legislative-assembly
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ جاری

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ آزاد...

Trending