Connect with us

تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہرمز استعمال کرنیوالے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کی منظوری

Strait-of-Hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے مختلف خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کی شق کی منظوری دے دی۔

ترکش خبر ایجنسی اناطولیہ کے مطابق ایران کی پارلیمانی کمیٹیوں نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور ترقی یقینی بنانے سے متعلق مجوزہ قانون کے آرٹیکل 3 کی منظوری دی ہے۔

اس قانون کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ان ممالک کے بحری جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی جنہیں بحری راستے سے گزرنے کی اجازت حاصل ہو گی۔

کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کے مطابق فیس جہاز رانی، ماحولیاتی خدمات، خصوصی حالات میں ایندھن کی فراہمی، بیمہ، سیکیورٹی اور دیگر خدمات کے عوض وصول کی جائے گی۔

فیس کی یہ رقم ایرانی ریال یا تہران کی جانب سے مقرر کردہ کسی دوسری کرنسی میں وصول کی جائے گی۔

ایران کا مؤقف ہے کہ مجوزہ قانون آبنائے ہرمز سے متصل ممالک کے حقوق کو مدِ نظر رکھتا ہے، قانون میں بین الاقوامی قوانین کے تحت آزادانہ بحری آمد و رفت کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے تاہم ساحلی ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور حقوق کے احترام پر بھی زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج سے تیل اور گیس کی عالمی برآمدات کے لیے انتہائی اہم بحری راستہ ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کا معاملہ کشیدگی کا اہم مرکز بن چکا ہے۔

جنگ سے قبل اس راستے سے بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت ہوتی تھی تاہم ایران اب اس پر کنٹرول برقرار رکھنے اور فیس وصول کرنے پر زور دے رہا ہے جسے امریکا مسترد کرتا رہا ہے۔

ہرمز پر قانون کیسے نافذ ہو گا؟

مجوزہ قانون کو پہلے مکمل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کی مختلف شقوں اور مجموعی مسودے پر ووٹنگ ہو گی، منظوری کے بعد اسے آئینی اور اسلامی اصولوں سے مطابقت کی جانچ کے لیے نگہبان کونسل کو بھیجا جائے گا۔

اگر نگہبان کونسل کو اعتراضات ہوئے تو قانون دوبارہ پارلیمنٹ کو بھیجا جا سکتا ہے، اختلاف برقرار رہنے کی صورت میں مصلحت نظام کونسل مداخلت کر سکتی ہے، نگہبان کونسل کی حتمی منظوری کے بعد صدر قانون جاری کریں گے اور اس کا نفاذ عمل میں آئے گا۔

اس سے قبل ایران کے سیکیورٹی سربراہ محسن رضائی نے خبردار کیا تھا کہ ایران پر امریکی پابندیوں میں شامل ہونے والی ریاستوں کو دشمن تصور کیا جائے گا اور تہران ان کے مفادات کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نقشہ دوبارہ شیئر کیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ٹرمپ نے ایک جلسے میں آبنائے ہرمز کو ’امریکی علاقہ‘ قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mossad chief David Barnea Mossad chief David Barnea
تازہ ترین8 گھنٹے ago

حالات سازگار ہوتے ہی اسرائیل کو ایران کیخلاف جنگ شروع کردینی چاہیے، موساد چیف

یروشلم (صدائے سچ نیوز)اسرائیلی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ بارنیا نے یروشلم میں یورپی قیادت سے متعلق ایک...

iran minister of petroleumHamid Bovard iran minister of petroleumHamid Bovard
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کے پاس تیل برآمد کرنے کی ایسی حکمتِ عملی موجود ہے جسے ظاہر نہیں کیا جائے گا، وزیرِ تیل

تہران(صدائے سچ نیوز)ایران کے قائم مقام وزیرِ تیل حمید بورد  نے کہا ہے کہ ملک کی تیل کی برآمدات کو...

saudi prince saudi bin abdul aziz saudi prince saudi bin abdul aziz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

ریاض (صدائے سچ نیوز)سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوان شاہی کے مطابق...

bnd bnd
تازہ ترین9 گھنٹے ago

روس رواں برس کے اختتام تک خلا میں ایٹمی ہتھیار تعینات کرسکتا ہے، جرمن انٹیلیجنس کا انتباہ

جرمن پبلک براڈکاسٹرز ’این ڈی آر‘، ’ڈبلیو ڈی آر‘ اور روزنامہ ’زوڈ ڈوئچے زائتونگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، ’اسپوتنک ایس‘...

shehbaz sharif shehbaz sharif
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام کے ذریعے اگلے 6 ماہ میں ایک ہزار ارب روپےکا قرض دینےکاہدف

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)اسلام آباد  میں  اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا...

df5b df5b
تازہ ترین9 گھنٹے ago

چین کو خدشہ ہے امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس کے جوہری ہتھیاروں کو زیادہ آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اخبار

بیجنگ (صدائے سچ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے چیف چائناکارسپونڈنٹ کرس بکلی نے چینی فوجی اور سویلین محققین کے 100 سے...

karachi-raid-bear-recovered karachi-raid-bear-recovered
پاکستان9 گھنٹے ago

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار ہزار ٹن غیرملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی

کراچی (صدائے سچ نیوز)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی غیرملکی...

Zeeshan Ali Naqvi Zeeshan Ali Naqvi
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان بیت المال کے فلاحی اقدامات اور انتظامی امور پر اہم پیش رفت، سید ذیشان علی نقوی کی ایم ڈی سے ملاقات

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) پاکستان بیت المال بورڈ کے ممبر برائے گلگت بلتستان، اسلام آباد و آزاد جموں...

petrol price petrol price
پاکستان10 گھنٹے ago

پیٹرول 3 روپے مزید سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

 اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل...

Nadir Gul Barech Nadir Gul Barech
پاکستان10 گھنٹے ago

مضبوط خاندان، بااختیار خواتین اور مربوط معاشرے پُرامن پاکستان کی بنیاد ہیں، نادر گل بڑیچ

اسلام آباد  (صدائے سچ نیوز) پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ...

Trending