Connect with us

پاکستان

ملک تراب حسنین کا ایم فل مقالہ مکمل، تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں میں اسٹاف کی کمی اور ورک پلیس اسٹریس پر تحقیق

malik-turab-hassan-

تلہ گنگ (صداۓ سچ نیوز) ملک تراب حسنین کا ایم فل مقالہ مکمل، تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں میں اسٹاف کی کمی اور ورک پلیس اسٹریس کے اثرات پر تحقیق تلہ گنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ کے لیٹیگیشن آفیسر ملک تراب حسنین نے شعبۂ تعلیم میں ماسٹر آف فلاسفی (M.Phil Education) کی ڈگری کے لیے اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا۔

ملک تراب حسنین اس وقت بطور معلم گورنمنٹ ہائی سکول مورت میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،معروف قانون دان وسیم عباس ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے بھائی اور پیڑھ جانگلہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر غلام حسنین کے چھوٹے صاحبزادے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے ضلعی تعلیمی نظام میں قانونی معاملات کو مؤثر انداز میں نمٹانے کے لیے لیٹیگیشن آفیسر کے اضافی فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان “Impact of Staff Shortage and Workplace Stress of District Talagang Public School on Employee Satisfaction and Productivity” ہے، جس میں ضلع تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ و عملے کی کمی اور کام کی جگہ پر ذہنی دباؤ کے ملازمین کے اطمینانِ ملازمت اور پیداواری صلاحیت پر اثرات کا تحقیقی جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ تحقیقی کاوش MY University, Islamabad کے Department of Education، Faculty of Social Sciences and Humanities کے تحت مکمل کی گئی ہےملک تراب حسنین کی یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے تدریسی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے قانونی معاملات سے متعلق اضافی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کا سفر جاری رکھا۔تعلیمی و انتظامی شعبے سے وابستہ شخصیات نے ملک تراب حسنین کو ایم فل تحقیق مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور علمی سفر میں ترقی کی دعا کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

faisalabad-airport faisalabad-airport
پاکستان4 گھنٹے ago

فیصل آباد، ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ ایف...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم ہوگی،امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم...

quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah
پاکستان5 گھنٹے ago

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان5 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔ افغان...

bab-el-mandeb bab-el-mandeb
تازہ ترین5 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا خدشہ

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں...

algeria algeria
تازہ ترین5 گھنٹے ago

الجزائر کا امارات کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر (صداۓ سچ نیوز) الجزائر کی وزارتِ دفاع نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی حدود بند...

trump trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے خلاف جنگ پر مجھے کوئی افسوس نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے،...

trump-saudi-crown-princes trump-saudi-crown-princes
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد...

lebanon lebanon
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداے سچ نیوز) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین7 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔...

Trending