پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا
لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔
افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی جس دوران پی ایم ڈی سی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ افغان طلبا کے پاس دستاویزہی موجود نہیں ہیں۔
جسٹس خالد اسحاق نے سوال کیا کہ داخلہ دیتے ہوئے ایجوکیشن ویزا کیسے دیا تھا؟ 4 سال ان کی زندگی کے ضائع کر دیے، اب واپس بھیج رہے ہیں؟ پی ایم ڈی سی کو شاہی حکم آیا جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا، طلبا کو نکالنے سے پہلے ایک بار تو ان طلبا کو سن لیتے، جب ان پر پیار آیا ہوا تھا تب پوری دنیا میں ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے۔
وکیل پی ایم ڈی سی نے کہا پوری دنیا کا اصول ہے کہ ویلڈ ویزا نہ ہو تو آپ رہ نہیں سکتے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، آج پالیسی تبدیل ہوگئی؟ آپ ان طلبا کو سزائے موت ہی دے دیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کوئی نہ تو کسی افغان میڈیکل کالج طالب علم کو نکالے گا اور نہ ہی ان کا پیپر کینسل کرے گا، عدالت نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روکتے ہوئے درخواست پر کارروائی آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

