تازہ ترین
یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا خدشہ
صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ یمنی فوج نے عالمی برادری سے حوثیوں کے خلاف جنگ میں حمایت کی اپیل کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی دوسری اہم اسٹرٹیجک گزرگاہ کے قریب پہنچ گئے۔ حوثیوں نے ساحلی شہر المخا پر کںٹرول کا دعویٰ کردیا۔ صورتحال کے پیش نظر آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا بھی خدشہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں کے ساتھ الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے جبکہ ان کی پیش قدمی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوث یوں نے المخا ایئرپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والے عناصر کی جانب سے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈالنے کا بھی بتایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ باب المندب دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس سمیت عالمی تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔
یمن میں حوثیوں کی ساحلی علاقوں کی جانب پیش قدمی، سعودی عرب پر مسلسل حملے اور جوابی فضائی کارروائیوں نے تنازع کے دوبارہ وسیع علاقائی بحران میں تبدیل ہونے کے خدشات بڑھا دیے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب باب المندب اور آبنائے ہرمز دونوں اہم بحری راستے شدید کشیدگی کی زد میں ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

